خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاورکے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان نے خیبرپختونخوا کے کلچر اور ٹوورزم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب محمد عابد خان وزیرسے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔جناب مہران اسکندریان نے انہیں ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھول کا گلدستہ پیش کیا۔