Peshawar News

27 رجب کی شب غار حراء میں جو مکہ شہر کے قریب واقع ہے حضرت محمد (ص) عبادت میں مشغول تھے کہ وحی الہی آئی اور سورہ مبارک علق کی آیات نازل ہوئیں اس خدا کا نام لیکر پڑھو جس نے پیدا کیا ہے اس نے انسان کو جمے ہوۓ خون سے پیدا کیا ہے پڑھو اور تمہارا پروردگار بہت کریم ہے جس نے قلم کے ذریعے تعلیم دی ہے اورانسان کو وہ سب بتادیا ہے جو اسے نہیں معلوم تھا۔.... اس طرح خدا کے نام اورتوحید کے ساتھ تعلیم سے وحی و بعثت کا آغاز ہوا.

فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام 20 ذی الحجه سن 128 ہجری قمری میں ابواء نامی گاؤں میں جو مکے اور مدینے کے درمیان واقع ہے, اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کی مدت امامت پینتیس برسوں پر مشتمل تھی۔ اس عرصے میں آپ نے تمام تر سختیوں اور مسلسل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بھی دین اسلام کو بہترین انداز میں لوگوں تک پہنچایا- علم و عبادت اور سخاوت و بردباری میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا اور آپ کی اسی مقبولیت سے خائف ہو کر عباسی خلیفہ ہارون رشید نے ظالم زندان بان سندی بن شاہک کے ذریعے 25 رجب المرجب سن 183 ہجری قمری میں ایک سازش کے تحت زہر دغہ دلوا کر انتہائی مظلومیت کے عالم میں, آپکو شہید کرادیا۔

ایران کے مقدس مقامات، شاہراہوں اور گلی کوچوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور لوگ مختلف انداز میں خوشیاں منا رہے ہیں۔ مشہد المقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر، قم المقدسہ میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا، شیراز میں حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام، رے میں حضرت عبد العظیم حسنی کے علیہ السلام کے حرم مطہر اور دیگر مقامات مقدسہ اور مساجد کو آراستہ کیا گیا ہے جبکہ شہروں اور قریوں پر جشن مولود کعبہ کی حکایت کرنے والی رنگ برنگی جھنڈیاں، برقی قمقمے، پوسٹر اور بینر بھی جلوہ نمائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔

دنیا کے سبھی آزاد ضمیر اور حریت پسندوں کی ڈھارس اور مستکبرین عالم کی آنکھوں کا کانٹا بنا ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن ایران اور دنیا کے دیگر ممالک منجلہ ہندوستان پاکستان میں تمام تر شان و شوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جشن آزادی کی خصوصی تقریبات کا سلسلہ گزشتہ شب سے ہی اپنے عروج کو پہونچ گیا جس کے تحت ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں بڑے زور و شور سے جشن منایا گیا، آتش بازی اور نوربارانی کا خاص اہتمام ہوا اور اسلامی اقدار پر استوار انقلاب کی نعمت پر بطور شکرانہ پورے ملک نے ٹھیک نو بچے صدائے اللہ اکبر بلند کی۔