ایڈورڈ زکالج پشاور میں مستقل تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیا

  • تاریخ شروع : Sep 14 2022
  • تاریخ اختتام : Sep 14 2022
  • مقام : ایڈورڈ زکالج پشاور
ایڈورڈ زکالج پشاور میں مستقل تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیا

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کی طرف سے ایڈورڈز کالج پشاور میں پاک-ایران مشترکہ ثقافتی اقدار پر مبنی تاریخی عمارات پر فارسی نوشتہ جات کی تصویروں کی نمائش کی گئ۔

ایڈورڈ زکالج پشاور میں مستقل تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیا

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کی طرف سے ایڈورڈز کالج پشاور میں پاک-ایران مشترکہ ثقافتی اقدار پر مبنی تاریخی عمارات پر فارسی نوشتہ جات کی تصویروں کی نمائش کی گئ۔ اس نمائش کا مقصد دونوں برادر اسلامی ممالک کے درمیان ثقافتی، سیاحتی اور تعلیمی تعلقات کو فروغ دینا اور پاک-ایران دوستی کو مستحکم کرنا ہے۔ اس موقع پر پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل حمید رضا قمی، خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان، ایڈورڈز کالج پشاور کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شجاعت علی خان، پشاور میوزیم اور آرکیالوجی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالصمد، اور مختلف یونیورسٹیز اور کالجز کے پروفیسرز اور ایڈورڈز  کالج کے کثیر تعداد میں طلباء و طالبات موجود تھیں۔ جنہوں نے نمائش میں گہری دلچسپی لی۔

ایڈورڈ زکالج پشاور میں مستقل تصویری نمائش کا انعقاد کیاگیا

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: