Peshawar News

ایرانی تہذیب کا شمار دنیا کی چند قدیم ترین تہذیبوں میں ہوتا ہے جسے دیکھنے کے لئے پورا سال دنیا بھر سے آنے والے سیاحو ں تانتا بندھا ر ہتا ہے ۔ یہا ں کی قدیم تہذیب ایران پر عائد پابندیوں کے باوجود یورپ و ایشیاء ممالک سے سیاحوں کو ایران کی سیاحت پر مجبور کر تی ہے ۔ اگر یہ کہا جائے تو مبالغہ نہیں ہو گا کہ سیاحت اب ایران کی وجہ تسمیہ بن چکی ہے ۔ انقلاب ایران کے نتیجے میں جہاں ملک نے معاشی و سائنسی اور تعلیمی شعبوں میں ترقی ہوئی ہے وہاں پر ایران کو ایشیاء میں زیادہ سے زیادہ سیاحوں کی جانب سے دیکھے جانے والے چند خوبصورت ترین ممالک میں شمار کیا جاتا ہے۔

فرزندرسولۖ، سلطان عرب و عجم حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام گیارہ ذی القعدہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے- امام رضا علیہ السلام کے علم کا اتنا شہرہ تھا کہ رضا کے ساتھ ساتھ آپ کو عالم آل محمد کے نام سے بھی شہرت حاصل تھی- آپ کا اسم گرامی علی اور کنیت ابوالحسن ہے۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کی کوششوں سے پشاور پریس کلب، ایرانی قونصلیٹ پشاور ، ایران کی ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت اور ثقافتی تعاون و بیرون ملک ایرانی امور کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے تعاون سے خیبرپختونخوا کے سینئر صحافی اور کالم نگار محمد داؤد کی تحریر کردہ سفر نامہ ایران " تہذیب کا سفر" کی نقاب کشائی کی تقریب امام خمینی ؒ ہال خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں منعقد ہوئی۔

مشرق ٹی وی اور اخبار کے سربراہ جناب ایاز بادشاہ کی خصوصی دعوت پر پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کےقونصل جنرل جناب حمید رضا قمی اور خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان نے پشاور میں مشرق ٹیلی ویژن نیٹ ورک اور مشرق اخبار کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور جناب ایاز بادشاہ کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کی۔