• Mar 11 2022 - 14:48
  • 175
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان کی ملاقات

ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان نے خیبرپختونخوا کے کلچر اور ٹوورزم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب محمد عابد خان وزیرسے ملاقات کی

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاورکے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان نے خیبرپختونخوا کے کلچر اور ٹوورزم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب محمد عابد خان وزیرسے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔جناب مہران اسکندریان نے انہیں ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھول کا گلدستہ پیش کیا۔

پاک ایران ثقافت فروغ،مشترکہ پروگرام تشکیل ناگزیر ہے

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاورکے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان نے خیبرپختونخوا کے کلچر اور ٹوورزم اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل جناب محمد عابد خان وزیرسے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔جناب مہران اسکندریان نے انہیں ان کی نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پھول کا گلدستہ پیش کیا۔

ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی محمد عابد خان وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی ثقافت کافی مماثلت رکھتی ہے۔ دونوں ہمسایہ ممالک مستقبل میں ثقافت اور سیاحت کے فروغ کیساتھ ساتھ اقتصادی ترقی پر بھی کام کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاور مہران اسکندریان سے خیبرپختونخوا کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے کانفرنس روم میں ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاور مہران اسکندریان کا کہنا تھا کہ نشترہال پشاور میں دونوں اسلامی اور ہمسایہ ممالک کی ثقافت اور سیاحت سے متعلق ثقافتی میلہ منعقد کیا جا سکتا ہے جس میں دونوں ممالک کی ثقافت، دستکاری اشیاء، تاریخی مقامات کی نمائش اور دیگر کی نمائش کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے ڈی جی ٹورازم اتھارٹی کو صوبے میں سیاحت و ثقافت کے فروغ کیلئے وفد کی شکل میں ایران کے سیاحتی مقامات، سیاحت کے شعبے سے منسلک شخصیات اور تاریخی مقامات ایران کے دورے کی دعوت بھی پیش کی۔ ڈائریکٹر جنرل محمد عابد خان وزیر نے کہاکہ دونوں ممالک کے مابین سیاحت، ثقافت، کھیل اور تجارت سے منسلک افراد کیلئے تبادلہ پروگرام تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف سیاحت و ثقافت کو فروغ ملے گا بلکہ صوبے میں اقتصادی ترقی کی راہیں بھی کھلے گیں۔ ڈی جی خانہ فرہنگ ایران مہران اسکندریان نے نشترہال پشاور میں ایرانی ثقافتی میلہ منعقد کرنے کی درخواست بھی کی جس میں ایرانی فلمیں، ایران اور پاکستان کے تاریخی و سیاحتی مقامات پر مشتمل تصاویری نمائش، ثقافتی اسٹالز اور دیگر تقریبات منعقد کی جائینگی۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: