Peshawar News

ہفتہ وحدت اور ولادت با سعادت خاتم الانبیاء کے دنوں کے پروگراموں کے تسلسل میں حضرت خاتمی مرتبت رحمۃ اللہ علیہ کی برکات سے، امامیہ کونسل برائے اتحاد بین المسلمین خیبرپختونخواہ کے زیر اہتمام "خاتم الانبیاء وحدت کا محور" کانفرنس امام بارگاہ آغا گل گنج پشاور میں منعقد ہوئی جس میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

ایرانی صوبے خراسان رضوی کے سات تاریخی کاروان سرائے یونیسکو کی عالمی رجسٹریشن میں شامل یہ کاروانسروائے شہر داورزن میں "مزینان" جسے شاہ عباسی کہاجاتا ہے، شہر بجستان میں "فخرآباد"، سبزوار-شاہرود سڑک میں "مہر"، مشہد میں "فخرداوود"، تایباد شہر میں "عباس آباد"، سبزاور میں "زعفرانیہ" اور سرخس میں" رباط شریف" پر شامل ہیں۔

پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کی کوششوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے بین الاقوامی تلاوت قرآن کریم کا انعقاد ایران، مصر، فلپائن، افغانستان اور پاکستان کے قاریوں اور علمائے کرام کی موجودگی میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینی ؒ ہال میں شیعہ و سنی اور مختلف اسلامی عقائد کے ماننے والوں کا پرجوش استقبال کے ساتھ کیا گیا۔

ربیع الاول ہجری قمری کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔ ربیع کا اصلی مادہ ربع ہے جس کا معنی بہار ہے۔ اس مہینے کو ربیع کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس مہینے کا نام بہار کے موسم میں رکھا گیا ہے۔ یہ مہینہ خوشی اور مسرت کے مہینے سے مشہور ہے۔ چونکہ میلاد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، ولادت امام صادق علیہ السلام اور امامت حضرت مہدی علیہ السلام کا آغاز اسی مہینے میں ہوا ہے۔

جشن ولادت باسعادت ختمی مرتبت سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم و فرزند گرانقدر نبی اکرم حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اور ہفتہ وحدت اسلامی بافرمان رہبر کبیر بت شکن زمان حضرت آیت اللہ العظی امام سید روح اللہ الخمینی ؒ 12 تا 17ربیع الاول کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاورکے زیراہتمام"عملی اعتقاد کے سایہ میں وحدت اسلامی کا حصول"کے عنوان سے خانہ فرہنگ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر جناب ضیاءاللہ بنگش صاحب تھے۔