ہمارے بارے میں

پاکستان - پشاور

دنیا کے 84 ممالک میں اسلامی جمہوریہ ایران کےثقافتی مراکز میں سے ایک   ثقافتی مرکز ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے نام سے بھی صوبہ خیبر پختونخواہ پاکستان میں اپنے خدمات انجام دے رہا ہے۔ یہ تمام ثقافتی مراکز، ایران کی اسلامی ثقافت و روابط کی آرگنائزیشن سے منسلک ہیں، جو ایک ثقافتی ادارے کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران  کے ثقافتی پروگراموں کی ہم آہنگی، نگرانی اور عمل درآمد کے ذمہ دار ہیں۔

خانہ فرہنگ  اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کی موجودہ عمارت  جو کہ 100 سال سے پرانی ہے  اسلامی جمہوریہ ایران کی ملکیت ہے۔    خانہ فرہنگ کو موجودہ عمارت میں 1972 کو منتقل کیا گیا ہے۔جو کہ آج تک دو برادر ہمسایہ  اسلامی ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی ، تاریخی ،  مذہبی اور علمی تعلقات کو استوار کرنے میں مصروف عمل ہے اور علمی، ادبی، ثقافتی اور آرٹس کے شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔   

خانہ فرہنگ  اسلامی جمہوریہ ایران پشاور سن 1968 سےآج تک دو برادر ہمسایہ  اسلامی ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان ثقافتی ، تاریخی ،  مذہبی اور علمی تعلقات کو استوار کرنے میں مصروف عمل ہے اور علمی، ادبی، ثقافتی اور آرٹس کے شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے۔    ماہر اساتذہ  کی نگرانی میں خطاطی، مصوری اور فارسی کلاسزز  بھی باقاعدگی سے  منعقد کئے جاتے ہیں۔  جس سے اب تک ہزاروں طلباء مستفید ہوچکے ہیں ۔  اس ثقافتی مرکز میں   پندرہ  ہزار (15000)  کتابوں پر مشتمل ایک بہت خوبصورت  ادیب پشاوری لائبریری علم و ادب سے وابستہ افراد کیلئے   کھلی رہتی ہے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ خانہ فرہنگ   ایران پشاور   میں امام خمینی ؒ ہال میں مختلف سیمینارز ،   کانفرنسز  اور ثقافتی نمائشگاہ  کا انعقاد کیا جاتا ہے۔  
مقاصد:
دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ   ادبی، ثقافتی، سائنسی، تعلیمی، مذہبی اور ہنری تعلقات کی توسیع۔
پاکستان میں اسلامی اور ایرانی ثقافت و تہذیب کا تعارف اور ایران میں پاکستانی تہذیب و ثقافت کا تعارف۔
دونوں ممالک کے درمیان اتحاد، دوستی اور بھائی چارے کو مضبوط بنانا۔
مشترکہ ثقافتی ورثے کی تقویت کے لیے فارسی زبان اور ادب کا فروغ۔
 دونوں ممالک کے ادبی، سائنسی، ثقافتی اور ہنری شخصیات کا تعارف۔
 مختلف علمی شعبوں میں پروفیسروں اور طلباء کے تبادلے اور پاکستانی طلباء کو ایرانی یونیورسٹیوں میں سکالرشپس ۔
سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے، دونوں ممالک کی پرکشش سیاحتی اور مقدس مقامات کا تعارف۔

پتہ:     3-Sir Syed Road, Peshawar Cantt
فیسبوک: https://www.facebook.com/KFIPeshawar
انسٹاگرام: https://www.instagram.com/iranculturecenterpeshawar
ایمیل:  icro.irpeshawar@gmail.com
فون:    0092915279453 - 0092915275353

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: