Peshawar News

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاورکے زیر اہتمام قومی امن جرگہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی خیبرپختونخوا ہ اور امامیہ کونسل برائے اتحاد بین المسلمین خیبرپختونخوا ہ کی اشتراک سے یوم القدس کی مناسبت پر امام خمینیؒ ہال میں "قدس عالم اسلام کی ساکھ اور پہچان" کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس ، تصویری نمائش اور افطار کا انعقاد کیا گیا۔

اسلام پر ایمان لانے والی سب سے پہلی خاتون حضرت خدیجہؑ تھیں۔ آپؑ نے اپنی تمام ثروت اسلام کی دعوت اورتبلیغ کے راستے میں خرچ کر دی۔ اگر حضرت خدیجہؑ کی مدد نہ ہوتی تو اسلام کی اشاعت اور ترقی میں ایک بڑا خلا اور وقفہ وجود میں آجاتا۔ آپ ؑ بعد میں رسول خداﷺ اور تمام مسلمانوں کے ساتھ شعب ابی طالب میں محصور ہو گئیں اور وہیں پراپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے عہدیداروں اور صحافیوں کے ایک وفد نے جنہوں نے حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کا دورہ کیا، مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی بالخصوص خواتین کے معاشرے کی حرکیات اور ایرانیوں کی مہمان نوازی کو بیان کرتے ہوئے اس سفر کو ایک منفرد تجربہ قرار دیا۔ ایک کہاوت "سننا جو دیکھنے جیسا تھا"۔