Peshawar News
پشاور میں تلاوت قرآن کریم کے عالمی اجتماع کا انعقاد
پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کی کوششوں اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصلیٹ جنرل کے تعاون سے بین الاقوامی تلاوت قرآن کریم کا انعقاد ایران، مصر، فلپائن، افغانستان اور پاکستان کے قاریوں اور علمائے کرام کی موجودگی میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینی ؒ ہال میں شیعہ و سنی اور مختلف اسلامی عقائد کے ماننے والوں کا پرجوش استقبال کے ساتھ کیا گیا۔
عالمی قراء کی خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر سے ملاقات
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران، مصر، فلپائن، بنگلادش، عراق اور پاکستان کے عالمی قراء کی ملاقات۔
ربیع الاول ہجری قمری کیلنڈر کا تیسرا مہینہ
ربیع الاول ہجری قمری کیلنڈر کا تیسرا مہینہ ہے۔ ربیع کا اصلی مادہ ربع ہے جس کا معنی بہار ہے۔ اس مہینے کو ربیع کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس مہینے کا نام بہار کے موسم میں رکھا گیا ہے۔ یہ مہینہ خوشی اور مسرت کے مہینے سے مشہور ہے۔ چونکہ میلاد پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، ولادت امام صادق علیہ السلام اور امامت حضرت مہدی علیہ السلام کا آغاز اسی مہینے میں ہوا ہے۔
"عملی اعتقاد کے سایہ میں وحدت اسلامی کا حصول" کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس
جشن ولادت باسعادت ختمی مرتبت سید المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم و فرزند گرانقدر نبی اکرم حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اور ہفتہ وحدت اسلامی بافرمان رہبر کبیر بت شکن زمان حضرت آیت اللہ العظی امام سید روح اللہ الخمینی ؒ 12 تا 17ربیع الاول کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاورکے زیراہتمام"عملی اعتقاد کے سایہ میں وحدت اسلامی کا حصول"کے عنوان سے خانہ فرہنگ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر جناب ضیاءاللہ بنگش صاحب تھے۔
بیس مہر مطابق 12 اکتوبر یوم حافظ شیرازی
ایرانی کیلینڈر کے حساب سے 20 مہر مطابق 12 اکتوبر کی تاریخ فارسی شعر و ادب کی عظیم نامور شخصیت خواجہ شمس الدین محمد حافظ شیرازی کے نام سے منسوب ہے۔ حافظ شیرازی 726 ہجری قمری میں ایران کے شہر شیزار میں پیدا ہوئے۔
تہران میں چھتیس ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی تقریر سے
تقریب مذاہب اسلامی عالمی فورم کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ تہران میں چھتیس ویں بین الاقوامی وحدت اسلامی کانفرنس کا آغاز صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی تقریر سے ہو گا۔
فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کا دن
۹ ربیع الاول ۲۶۰ ہجری قمری پوری انسانیت کو ظلم و جور سے نجات دلانے والی ہستی فرزند رسول حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کے آغاز کا دن ہے۔ حضرت امام مہدی علیہ السلام پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارہویں و آخری جانشین ہیں۔ 8 ربیع الاول سنہ 260 ہجری قمری کو پیغمبر اسلام کے گیارہویں جانشین حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے بعد حضرت امام مہدی علیہ السلام کی امامت کا سلسلہ شروع ہوا۔
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ہم امام زماں علیہ السلام کی خدمت میں ہدیہ تعزیت
حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر ہم امام زماں علیہ السلام کی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کرتے ہیں۔ آسمان امامت کے گیارہویں درخشاں چاند کا اسم گرامی حسن علیہ السلام جبکہ القابات میں عسکری، ذکی، ہادی، سراج اور ابن الرضا مشہور ہیں تاہم ان کا مشہور ترین لقب "عسکری" ہے۔
سلطان عرب و عجم حضرت امام رضا(ع) کی شہادت
سلطان عرب و عجم حضرت امام رضا(ع) کی شہادت کےموقع پرآپ سب کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں فرزندرسولۖ، سلطان عرب و عجم حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام گیارہ ذی القعدہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے اور صفر کے مہینے کی آخری تاریخ میں آپ کی شہادت واقع ہوئی ۔ امام رضا علیہ السلام کے علم کا اتنا شہرہ تھا کہ رضا کے ساتھ ساتھ آپ کو عالم آل محمد کے نام سے بھی شہرت حاصل تھی- آپ کا اسم گرامی علی اور کنیت ابوالحسن ہے۔