سفر نامہ ایران " تہذیب کا سفر" کی نقاب کشائی کی تقریب کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کی کوششوں سے پشاور پریس کلب، ایرانی قونصلیٹ پشاور ، ایران کی ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت اور ثقافتی تعاون و بیرون ملک ایرانی امور کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے تعاون سے خیبرپختونخوا کے سینئر صحافی اور کالم نگار محمد داؤد کی تحریر کردہ سفر نامہ ایران " تہذیب کا سفر" کی نقاب کشائی کی تقریب امام خمینی ؒ ہال خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں منعقد ہوئی۔
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کی کوششوں سے پشاور پریس کلب، ایرانی قونصلیٹ پشاور ، ایران کی ثقافتی ورثہ، سیاحت اور دستکاری کی وزارت اور ثقافتی تعاون و بیرون ملک ایرانی امور کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے تعاون سے خیبرپختونخوا کے سینئر صحافی اور کالم نگار محمد داؤد کی تحریر کردہ سفر نامہ ایران " تہذیب کا سفر" کی نقاب کشائی کی تقریب امام خمینی ؒ ہال خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی جناب محمد علی سیف، پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل جناب حمید رضا قمی ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کےڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان، پبی ویمن کالج کی پرنسپل محترمہ پروفیسر ڈاکٹر شاہین عمر، پشاور پریس کلب کے صدر جناب محمد ریاض خان، منہاج القرآن وویمن لیگ پشاور کی سربراہ محترمہ روبینہ معین، کاروان حوا ادبی فورم کے اراکین اور صحافیوں اور ادیبوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔