Peshawar News

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور جناب مہران اسکندریان نے وائس چانسلر پشاور یونیورسٹی کے ساتھ ملاقات کی اور پشاور یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری میں اتاق ایران شناسی کے قیام اور جلد افتتاح، سائنسی اور علمی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط اور مشترکہ سائنسی، ادبی اور فنی پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

گزشتہ دنوں پاراچنار میں خانہ فرہنگ ایران پشاور کے تعاون سے " اجتہاد، تقلید اور مرجیعت" کے موضوع پر مرکزی جامعہ مسجد پاراچنار کے امام جمعہ اور جعفریہ مدرسہ کے شعبہ تبلیغ کے سربراہ علامہ اخلاق حسین شریعتی ، علامہ خیال حسین دانش، عنایت حسین طوری، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری ، جمال حسین، علامہ نجف علی شریعتی، علامہ میثم حسین، پاراچنار کے مشہور مبلغ علامہ واجد حسین، پاراچنارپوسٹ گریجویٹ کالج کے پروفیسر ڈاکٹر یاسر علی اور بااثر شخصیات، طلباء اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی موجودگی میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

گزشتہ روز خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان کے ساتھ پشاور کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محترمہ سیدہ زینب نقوی، بیشپ ارنسٹ جیکب، خیبرپختونخوا اسمبلی میں اقلیتوں کے نمائندے جناب ولسن وزیر، خیبرپختونخوا کے کلچرل محقق اور مشہور مورخ ڈاکٹر علی جان اور اگسٹن جیکب نے خانہ فرہنگ میں ملاقات کی اور الہی پیغمبروں کے مشن، ایران اور پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دو طرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقے پیش کیے۔