• Mar 9 2022 - 17:19
  • 169
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نور- 2 سیٹلائٹ خلا میں روانہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نور- 2 سیٹلائٹ خلا میں روانہ

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نور- 2 سیٹلائٹ خلا میں روانہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا نور- 2 سیٹلائٹ خلا میں روانہ
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے نور- 2 کے نام سے دوسرا فوجی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا ہے۔
دفاعی اور عسکری ذرائع کے مطابق،نور- 2 نامی فوجی سیٹلائٹ منگل کی صبح قاصد نامی خلائی راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا جو زمین کے مدار میں پانچ سو کلومیٹر کی بلندی پر پہنچ گیا۔ زمین کے نچلے مدار میں پہنچنے والا یہ ایران کا دوسرا فوجی سیٹلائٹ ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے گزشتہ سال نور ایک نامی فوجی سیٹلائٹ خلا میں روانہ کیا تھا۔ مذکورہ سیٹلائٹ کو تھری اسٹیج خلائی راکٹ قاصد کے ذریعے بھیجا گیا تھا اور اسے زمین کے مدار میں چار سو پچیس کلومیٹر کی بلندی پر نصب کیا گیا تھا۔ نور دو کی کامیاب تنصیب کے بعد، خلا میں ایران کے فوجی سیٹلائٹ کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: