• Mar 8 2022 - 17:01
  • 262
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
مدینے میں ام البنین(س)کے چاند کا طلوع

ولادت با سعادت حضرت عباس علمدار علیہ السلام

مدینے میں ام البنین(س)کے چاند کا طلوع
مدینے میں ام البنین(س)کے چاند کا طلوع
امیرالمومنین علیؑ ابن ابی طالبؑ ایک مجلس میں تشریف فرما تھے کہ آپؑ کے خدمت گزار جناب قنبر رض نے آکر بیٹے کی خبر دی اور عرض کی میرے مولاؑ میرے آقاؑ نومولود آنکھیں نہیں کھول رہے۔
امام علی علیہ السلام گھر تشریف لائے، آپؑ نے عباس علمدار علیہ السلام کو اٹھایا حیدر کرارؑ نے ثانی حیدر کرارؑ کے کان میں اذان و اقامت اور نامگذاری کے مراسم انجام دینے کے بعد مولا عباس علیہ السلام کو فرزند رسول ص، لخت جگر بتول حضرت امام حسین علیہ السلام کی آغوش میں دیا۔ آقا و مولا حسین علیہ السلام نے اپنے قوت بازو کو اپنی باہوں میں سمیٹ لیا، مولا حسین بادشاہ علیہ السلام کی خوشبو محسوس کر کے شہنشاہ وفا علمدار کربلا علیہ السلام نے ولادت کے بعد پہلی بار آنکھیں کھولیں اور اپنے بھائی مظلوم کربلاؑ کے مبارک چہرے کی زیارت کی اس منظر کی شاعر نے یوں نقشہ کشی کی ہے:
'ہے گود میں شبیر ع کے تصویر وفا کی'
'اک آنکھ ہے مسرور تو اک آنکھ ہے باکی'
شاید حضرت عباس علمدار علیہ السلام مولا حسین علیہ السلام کی آغوش میں پہلی بار آنکھیں کھول کر اپنے مولا و آقا حسین علیہ السلام کے چہرے کی زیارت کے ساتھ، اپنے باپ امیرالمومنین علیؑ ابن ابی طالبؑ کی تمنا اور آرزو پر پورا اترنے کا عہد و پیمان کر رہے تھے۔
4 شعبان ولادت باسعادت باب الحوائج، قمر بنی ہاشم، سقائے سکینہ، حجاب زینبؑ، بازوے حسینؑ، لخت جگر علیؑ و بتولؑ، شہنشاہ وفا، علمدار حسینیؑ مولا عباس علیہ السلام سب کو بہت بہت مبارک ہو
پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: