Peshawar News

صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر ہنگو میں دارالقرآن امام خمینیؒ کے سربراہ جناب علامہ منتظر حسین، شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے نائب سربراہ مہدی غلام اور دارالقرآن امام خمینیؒ کے استاد ساجد حسین نے پشاور میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاورکے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان سے ملاقات کی اور قرآنی مقابلوں اور پروگراموں کے انعقاد میں شرکت اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

مدرسہ شہید عارف حسین الحسینی پشاور کے اساتذہ اور عہدیداروں نے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

رہبر انقلاب اسلامی نے عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن 13 آبان مطابق 4 نومبر کی مناسبت سے بدھ کے روز سنیکڑوں طلباء سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انھوں نے 13 آبان (چار نومبر) کے دن کو ایک تاریخی اور تجربہ سکھانے والا دن قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ امریکی اور امریکا کی طرف جھکاؤ رکھنے والے اس اہم دن اور اس کے اتحاد آفریں اجتماعات سے سخت برہم ہوتے ہیں کیونکہ یہ دن، امریکا کی مکاریوں اور شیطنت کے سامنے آنے کا بھی دن ہے اور اس کی کمزوری اور مغلوب ہونے کے امکانات کے برملا ہونے کا بھی دن ہے۔