Peshawar News
فارسی زبان سیکھنے والے طلبہ کے لیے پشاور میں فلم سلام بمبئی کی نمائش
ایرانی زبان اور فلموں کے شائقین کے لیے ایرانی فلموں کی نمائش کے تسلسل کے تحت، خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریۂ ایران پشاور نے خانہ فرہنگ کے فارسی زبان سیکھنے والے طلبہ کی سماعتی مہارت کو مضبوط بنانے اور انہیں فارسی زبان سے مزید گہرے طور پر روشناس کرانے کے مقصد سے، ایرانی فلم "سلام بمبئی" کو خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریۂ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں دیکھائی گئی۔
نظم ونصرتِ رسالت مآبﷺ اور ترویجِ حدیث کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں نبی رحمت خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی 1500 سالہ جشن میلاد کی مناسبت سے خانہ فرہنگ ایران پشاور ، منہاج القرآن وومن لیگ پشاور اور اپووا کے پی چیپٹر کے اشتراک سے "نظم ونصرتِ رسالت مآبﷺ اور ترویجِ حدیث" کے عنوان سے ایک عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔
ایرانی فلم محمد رسول اللہ کی نمایش
نبی رحمت، عالمِ انسانیت کے ہادی و رہبر، سرورِ کائنات، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی(1500) پندرہ سو سالہ جشن میلاد کی بابرکت موقع پر، اور ایران میں "روز ملی سینما" کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں مجید مجیدی کی بنائی گئی ایرانی فلم "محمد: خدا کے پیغمبر" دیکھائی گئی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 1500 سالہ جشن ولادت
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں کاروان حوّا لٹریری فورم اور اور خانہ فرہنگ ایران کی اشتراک سے ہفتہ وحدت اسلامی اور نبی رحمت، عالمِ انسانیت کے ہادی و رہبر، سرورِ کائنات، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی(1500) پندرہ سو سالہ جشن میلاد اور میلاد حضرت امام جعفر صادقؑ کی بابرکت موقع پر سہ لسانی نعتیہ مشاعرے "بزم نعت" کا پُروقار انعقاد کیا گیا۔
ہفتہ وحدت اسلامی کی مناسبت سے عصرِ حاضر میں صلح و عدل کی از سرِ نو تعبیر کے موضوع پر کانفرنس
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں نبی رحمت، عالمِ انسانیت کے ہادی و رہبر، سرورِ کائنات، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی(1500) پندرہ سو سالہ جشن میلاد اور میلاد حضرت امام جعفر صادقؑ کی بابرکت موقع پر اور ہفتہ وحدت اسلامی کی مناسبت سے، "عصرِ حاضر میں صلح و عدل کی از سرِ نو تعبیر" کے موضوع پر ایک باشکوہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں جید علما، مفکرین اور دانشوروں نے بھرپور شرکت کی۔
خانہ فرہنگ ایران پشاور میں اسلامی وحدت کے فروغ کے لیے نعت خوانی کے مقابلے کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور ادارہ تبلیغ الاسلام کے تعاون سے خیبرپختونخوا کی صوبائی سطح پر نوجوان نعت خوانوں کی چھپی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور ان کو سیرہ طیبہ کی جانب راغب کرنے کے لئے خانہ فرہنگ ایران پشاور میں نعت خوانی کےمقابلہ کا انعقاد کیا گیا
مولود کعبہ کے جشن ولادت کے موقع پر کردارِ حیدریؑ اور موجودہ دور کے تقاضے کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں کاروانِ حوا ادبی فورم، خانہ فرہنگ ایران پشاور اور منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیر اہتمام مولود کعبہ مولائے کائنات حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے جشن ولادت کے موقع پر " کردارِ حیدریؑ اور موجودہ دور کے تقاضے" کے عنوان سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
خانہ فرہنگ میں پیرو ادیان کی سماجی ذمہ داری اور آج کے عالمی چیلنجز کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد
گزشتہ سال کی طرح امسال بھی "خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور" اور"ہم لوگ" کی اشتراک سے"پیرو ادیان کی سماجی ذمہ داری اور آج کے عالمی چیلنجز" کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا
پشاور میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ اور خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی نے پشاور پریس کلب کا دورہ کیا اور نو منتخب صدر ایم ریاض، جنرل سیکٹری طیب عثمان و کابینہ کو مبارکباد دی۔