خانہ فرہنگ ایران پشاور میں شہدائے خدمت کی تعزیت
خانہ فرہنگ ایران پشاور میں شہدائے خدمت کی تعزیت کیلئے آئے ہوئے مہمانان
یوم ولادت باسعادت حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام پر خادم امام رضا، خادم اسلام، خادم ملت اور ایرانی عوام کے محبوب صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ملکوت اعلی سے مل گئے۔

بسم الله الرحمن الرحیم
من المؤْمنین رجالٌ صدقوا ما عاهدوا الله علیْه فمنْهمْ منْ قضى نحْبه ومنْهمْ منْ ینْتظر وما بدّلوا تبْدیلًا
یوم ولادت باسعادت حضرت علی ابن موسی الرضا علیہ السلام پر خادم امام رضا، خادم اسلام، خادم ملت اور ایرانی عوام کے محبوب صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ملکوت اعلی سے مل گئے۔
اس جانگداز سانحے اور عالم اسلام کے محبوب اور خدمتگزار ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی، جہادی وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیاں، تبریز کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین آل ہاشم، مشرقی آذربائیجان کے گورنر ڈاکٹر مالک رحمتی اوران کے دیگر ساتھیوں کی شہادت پر حضرت امام زمانہ عج اللہ فرجہ الشریف، رہبر معظم انقلاب اسلامی اورملت ایران کو تعزیت پیش کرتےہیں ۔
شہدائے خدمت ، سانحہ ہیلی کاپٹر ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور دیگر رفقاء کی شہادت پر افسوس اور اظہار تعزیت پیش کرنے کیلئے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے مختلف مذہبی، سیاسی، علمی، فرہنگی، ہنری اور دیگر ایران سے محبت کرنے والی شخصیات خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور تشریف لائیں اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی سے ملاقات کی۔ شہدائے خدمت کی تعزیت کیلئے آئے ہوئے مہمانان نے کہا کہ رہبر معظم، خانوادہ شہداء اور ملت ایران کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور کہا کہ ابراہیم رئیسی کی شہادت ملت اسلامیہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔ایسی شخصیات کے خلا کا پر ہونا ناممکن ہے۔
شہداء کی مغفرت اور بلندی درجات کےلئے فاتحہ خوانی اور دعا مغفرت کی گئی۔ یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہا۔
اپنا تبصرہ لکھیں.