غزہ مظلومیت اور مقاومت کا معرکہ
یوم القدس کی مناسبت پر غزہ مظلومیت اور مقاومت کا معرکہ کانفرنس
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں یوم القدس کی مناسبت پر "غزہ مظلومیت اور مقاومت کا معرکہ" کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں یوم القدس کی مناسبت پر "غزہ مظلومیت اور مقاومت کا معرکہ" کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران پشاور علی بنفشہ خواہ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاور ڈاکٹر حسین چاقمی، دارالقراء نمک منڈی پشاور کے ڈاکٹر فیاض علوی، علامہ عابد حسین شاکری، علامہ نذیر حسین مطہری، علامہ بشیر جمارانی، مولانا محمد شعیب، جمیعت علماء اسلام (ف )کے صوبائی رہنما اور چیئرمین قومی امن جرگہ اقبال شاہ حیدری، سیکرٹری جنرل امامیہ کونسل سید اظہر علی شاہ، اور دیگرمختلف مکاتب فکر کے علماء اور مدرسوں کے مہتمم اور بڑی تعداد میں عاشقان بیت المقدس نے شرکت کی۔
مقررین نے منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ العظمی امام خمینیؒ کی بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم مسلمانوں کے درد کو محسوس کرتے ہوئے عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنے کےلئے یوم القدس منانے کا اعلان پر اظہار خیال،بیت المقدس کی آزادی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور سامراجی طاقتوں کے خلاف آواز بلند کرنے اور بیت المقدس امت مسلمہ کی ذمہ داریاں پر خطبات فرمائے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.