Peshawar News
اپنے دفاع کے وقت ہم جنگ سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی امن کی خاطر مذاکرات سے گریز کرتے ہیں
اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ ایران نے کبھی جنگ کی ابتدا نہیں کی اور ہمیشہ مذاکرات کی میز پر اپنے عزم کا ثبوت دیا ہے، صدر نے کہا ہے کہ "ہم پر جنگ مسلط کی گئی۔ اس کے باوجود، ہم نے ثابت کیا ہے کہ اپنے دفاع کے وقت ہم جنگ سے نہیں ڈرتے اور نہ ہی امن کی خاطر مذاکرات سے گریز کرتے ہیں؛ ہم آخری دم تک اپنے پیارے وطن ایران کے دفاع کے لیے تیار ہیں
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور کریٹیو آرٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کے درمیان ثقافتی و ادبی و سیاحتی تعاون کا آغاز
پشاور، جو صدیوں سے تہذیبوں کے سنگم، علم و ادب کے مرکز اور گندھارا کی عظیم تہذیبی میراث کے امین شہر کی حیثیت رکھتا ہے، میں خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران اور کریٹیو آرٹ ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا (رجسٹرڈ) کے درمیان ثقافتی، ادبی، سیاحتی اورفنکارانہ تعاون کے باقاعدہ آغاز کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس پروقار تقریب میں خیبر پختونخوا کے ثقافتی، فنکارانہ اور سیاحتی شعبوں سے وابستہ اعلیٰ حکام، ادبی و ثقافتی شخصیات اور فنونِ لطیفہ سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔
کتاب کے عالمی دن کی مناسبت سے چہار عکس کی رونمائی کی تقریب
ایران میں یومِ کتاب و کتاب خوانی کی مناسبت سے خانۂ فرہنگ ایران، پشاور میں فضل اللہ فانی کی تصنیف کردہ ادبی کتاب "چہار عکس" جوکہ اسلوبِ ہندی کی شاعری کے تقابلی مطالعے کے موضوع پر ایک علمی اثر ہے کی رونمائی کی گئی۔
روز میلاد حضرت زہراؑ اور یوم خواتین و مادر کی مناسبت سے محفل شعر کا انعقاد
12دسمبر 2025 بروز جمعہ ، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور ، کاروانِ حوا لٹریری فورم اور بزم بہار ادب کے اشتراک سے خانہ فرہنگ ایران کے ادیب پشاوری لائبریری میں سیدہ النساء حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت کا جشن نہایت دھوم دھام سے منایا گیا ۔ اس سلسلے میں درود و سلام ، نعت خوانی اور منقبت کا خصوصی اہتمام کیا گیا ۔
حضرت فاطمہؑ کے القاب اور اوصاف کی روشنی میں عصرِ حاضر کے طرزِ زندگی کے رہنما اصول
بروز جمعرات 11 دسمبر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور اور منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی اشتراک سے ولادت باسعادت جگر گوشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے یوم مادر اور یوم خواتین کے موقع پر گورنمنٹ فرنٹیئر کالج برائے خواتین پشاور میں بین الکلیاتی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں پشاور کے 14 مختلف کالجز کی طالبات نے حصہ لیا ۔ مقابلے کا عنوان تھا ۔ "حضرت فاطمہؑ کے القاب اور اوصاف کی روشنی میں عصرِ حاضر کے طرزِ زندگی کے رہنما اصول" ۔ شریک طالبات نے اظہار سخن کرتے ہوئے سیدہ نساء العالمین کی حیات مبارکہ کی مختلف جہتوں کو عصر حاضر کے لیے رول ماڈل قرار دیا ۔
ادارہ روشنی کوثر پشاور کے زیرِ اہتمام روز میلاد حضرت زہراؑ اور یوم خواتین کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے امام خمینیؒ ہال میں ادارہ روشنی کوثر پشاور کےزیرِ اہتمام یوم مادر اور یوم خواتین اور حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا ،جگر گوشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم ،زوجہ شیر خدا علی مرتضیٰ ، مادر حسنین علیھم السلام کی ولادت باسعادت کے مبارک اور پر شکوہ موقع پر جشن کی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ادارہ روشنی کوثر نے سیدہ صدیقہ کبری کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے اپنے ادارے کی جانب سے پہلی باقاعدہ تقریب کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ادارے کا افتتاح بھی کیا۔ یوم خواتین اور یوم مادر کی مناسبت سے پشاور کی نامور خواتین شخصیات کو مدعو کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ بعد از تلاوت پشاور کے معروف نعت خواں نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کر کے محفل کی نورانیت کو مزید جلا بخشی ۔
تحریک بیداری امت مصطفی کے زیر اہتمام وحدت امت کانفرنس باعنوان غزہ امت کا امتحان
وحدتِ امت کانفرنس میں نوجوانوں کے کردار پر خصوصی توجہ دی گئی۔ مقررین نے کہا کہ امت کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، اس لیے ضروری ہے کہ نوجوان بیدار رہیں، حق و باطل میں تمیز کریں اور امت کے اجتماعی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں، مساجد اور سماجی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کاز کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
اساتذہ کے لیے بچوں کی تربیت میں کلیدی اصول اور حکمت عملی آن لائن تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
پشاور میں ڈاکٹرحسین چاقمی، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور نے بچوں کی تربیت کے آن لائن ورکشاپ کا پہلا سیشن امام صادق (ع) یونیورسٹی کے تعلیمی ادارہ کرامت کے تعاون سے، نور مبین بین الاقوامی ادارے کے معاونین کے ساتھ شروع کیا۔
کتاب بچے کی دینی تربیت کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد
خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، پشاور میں یومِ کتاب و کتاب خوانی کی مناسبت سے، تعلیم و تربیت کے دینی مفاہیم کے فروغ اور اسلامِ ناب پر مبنی علومِ انسانی کی ترویج کے مقصد کے تحت، ممتاز عالمِ دین مرحوم حضرت آیت اللہ محیی الدین حائری شیرازی کی تصنیف کردہ کتاب "تربیت دینی کودک"کے اردو ترجمہ کی رونمائی کی گئی۔