• Jul 26 2024 - 19:14
  • 31
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
محفل شعر عاشورائی

خانہ فرہنگ ایران پشاور میں شہدائے کربلا کی یاد میں محفل مسالمہ

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں کاروان حوّا لٹریری فورم کی اشتراک سے 26 جولائی 2024 بروز جمعہ کو محفل مسالمہ کا انعقاد کیا

خانہ فرہنگ ایران پشاور میں شہدائے کربلا کی یاد میں محفل مسالمہ

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں کاروان حوّا لٹریری فورم کی اشتراک سے 26 جولائی 2024 بروز جمعہ کو محفل مسالمہ کا انعقاد کیا ۔ شہدائے کربلا کی یاد میں منعقد ہ محفل مسالمہ میں نواسہ رسول ص کو اپنے اشعار میں خراج عقیدت پیش کیا۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں منعقدہ محفل مسالمہ کی تقریب میں نامور شعراء کاروان حوا ادبی فورم کی چیئرپرسن بشری فرح، پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم، کالم نگار مشتاق شباب اور دیگر شعراء نے نواسہ رسول ص سمیت شہدائے کربلا کی شجاعت بہادری اور بے مثال قربانیوں کو تفصیل سے بیان کیا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل علی بنفشہ خواہ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور ڈاکٹر حسین چاقمی، نے تقریب میں آمد پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور واقعہ کربلا کے حوالے سے اپنے اشعار پیش کئے۔

تقریب کی نظامت پروفیسر ملک ارشد حسین اور ندیم اعوان صاحب نے کی ۔تقریب کے آغاز میں قاری شاہد اعظم الازہری نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی ۔ڈاکٹر نادیہ رضا علی نے بشریٰ فرخ کی لکھی ہوئی نعت پڑھی ۔ تابندہ فرخ نے بشریٰ فرخ کی لکھی ہوئی منقبت پڑھی ۔

پروگرام کے آخر میں تابندہ فرخ نے اپنی بنائی ہوئی خطاطی پر مشتمل پینٹنگز اور اپنا نیا سفر نامہ (صراط عشق ) سفر شام

قونصل جنرل ایران اور ڈائریکٹر جنرل خانۂ فرہنگ کو پیش کیا ۔ محفل مسالمہ میں خواتین اور حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: