• Mar 6 2022 - 16:17
  • 208
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاور جناب مہران اسکندریان

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاور جناب مہران اسکندریان شہدا کےلواحقین سے تعزیت کیلئے ان کےگھروں میں گئے

شہدا کے لواحقین سے تعزیت اور ان کے عالی درجات کے لئے دعا

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران پشاور جناب مہران اسکندریان نے کوچہ رسالدارمیں جامع مسجد پشاور کےسانحہ کے شہدا کے گھروں میں جاکر ان کے لواحقین سے تعزیت کی، ان کے عالی درجات کے لئے دعا کی، انہوں نے اس سفاک حادثے کی پھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد کبھی بھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔

ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان نے سانحہ پشاور کے جائے وقوع کا بھی دورہ کیا اور مسجد کے منتظمین نے حادثے کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں سانحہ پشاور کے زخمیوں کی بھی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
 
پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: