شہید قدس سردار حاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی
شہید قدس سردار حاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کی موقع پر ایک کانفرنس کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں شہدائے مقاومت کی یاد میں شہید راہ خدا، مرد میدان شہید مقاومت و مستعفین جہاں اور شہید قدس سردار حاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کی موقع پر ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔

خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں شہدائے مقاومت کی یاد میں شہید راہ خدا، مرد میدان شہید مقاومت و مستعفین جہاں اور شہید قدس سردار حاج قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک کانفرنس اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران علی بنفشہ خواہ، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر حسین چاقمی، پروفیسر ابراہیم، علامہ رمضان توقیر، مولانا محمد اسماعیل، ڈاکٹر راشید احمد، علامہ جہانزیت جعفری، علامہ عابد حسین شاکری، علامہ بشیر حسین جمارانی، علامہ سید وحید کاظمی، مفتی معرفت شاہ سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے شیعہ سنی علمائے کرام اور شہدائے راہ قدس سے محبت کرنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
شہید کی پانچویں برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شہید سردار قاسم سلیمانی کی مجاہدانہ زندگی، قدس کی آزادی اور مظلومین و مستعفین جہاں کی حمایت میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے سمیت انکی حیات پر گفتگو کرتے ہوئے سرخ سلام کے ساتھ سنہری الفاظ سے خراج تحسین پیش کیا۔
#خانہ_فرہنگ_ایران_پشاور #ایران #شہید_قدس #شہدائے_مقاومت #شہدائے_راہ_قدس #مرد_میدان
اپنا تبصرہ لکھیں.