• Dec 21 2024 - 15:37
  • 24
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)
بی بی دو عالم حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی روز ولادت

اسلامی طرز زندگی اور فطرتی گھرانہ کے عنوان سے روز زن اور روز مادر کی تقریب کا انعقاد

خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے زیر اہتمام کاروان حوّا لٹریری فورم اور منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی اشتراک سے خانۂ فرہنگ کے امام خمینیؒ ہال میں 20 جمادی الثانی بی بی دو عالم حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی روز ولادت کے موقع پر روز زن اور روز مادر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کی گئی۔

اسلامی طرز زندگی اور فطرتی گھرانہ کے عنوان سے روز زن اور روز مادر کی تقریب کا انعقاد

خانۂ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے زیر اہتمام کاروان حوّا لٹریری فورم اور منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کی اشتراک سے خانۂ فرہنگ کے امام خمینیؒ ہال میں20 جمادی الثانی بی بی دو عالم حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی روز ولادت کے موقع پر "اسلامی طرز زندگی اور فطرتی گھرانہ" کے عنوان سے روز زن اور روز مادر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کی گئی۔

تقریب کی صدارت جناب ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے کی جبکہ مہمانان خصوصی پروفیسر ناصر علی سید اور ڈپٹی قونصل جنرل حسن معظمی تھے۔ مہمان اعزاز پرنسیپل گورنمنٹ گرلز کالج پبی محترمہ ڈاکٹر شاہینہ عمر تھیں۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران جناب ڈاکٹر حسین چاقمی، کاروان حوّا لٹریری فورم کی چئیر پرسن محترمہ بشریٰ فرخ اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی صوبائی صدر محترمہ روبینہ معین میزبان کی حیثیت سے سٹیج پر موجود تھے۔

گورنمنٹ کالج کے پروفیسر ملک ارشد حسین نے بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کے حوالے سے مضمون پڑھا۔ بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی کی پروفیسر ڈاکٹر صدف عنبرین، منہاج القرآن یونیورسٹی کے علامہ بلال اعوان قادری اور محترمہ نسیم نقوی نے بی بی پاک کی زندگی کے مختلف حوالوں پر گفتگو کی۔

محترمہ ثمینہ قادر اور محترمہ ڈاکٹر روشن کلیم نے پشتو میں منقبت پڑھی۔ محترمہ ڈاکٹر شاہدہ سردار اور ڈاکٹر خادم ابراہیم نے اردو میں منقبت پڑھی اس کے بعد انہوں نے محترمہ قدسیہ قدسی کا فارسی کلام بھی سنایا۔ محترمہ رافعیہ منیر نے بی بی پاک کے ناموں کے مطلب پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ محترمہ زرتاج بخاری اور محترمہ تابندہ فرخ نے منقبت پیش کی۔

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور جناب ڈاکٹر حسین چاقمی اور ڈپٹی قونصل جنرل جناب حسن معظمی نے بی بی فاطمتہ الزہرا (س) کے فضائل و مناقب پر تفصیلی گفتگو کی۔ پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے حضرت علیؑ کے حوالے سے منقبت پیش کی۔ محترمہ بشریٰ فرخ نے بھی منقبت بحضور بی بی فاطمتہ الزہرا (س) پیش کی۔ آخر میں محترمہ روبینہ معین نے بی بی فاطمہ کے مناقب پر روشنی ڈالی اور دعا کروائی۔

#خانه_فرهنگ_ایران_پشاور #فاطمہ #روز_زن #روز_مادر

پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: