خانہ فرہنگ ایران پشاور میں شب یلدا
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں شب یلدا جشن کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں شب یلدا جشن کا انعقاد
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں شب یلدا جشن کا انعقاد:
ہزاروں سال قدیمی ایرانی و ایشائی تہوار جشن شب یلدا ہمیں خطے میں محبت امن و آشتی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ایرانی قوم نے اس تاریخی و مہذب تہوار کو زندہ رکھ کر پورے خطے کو ایک لڑی میں پرونے کا نادر موقع فراہم کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار خانہ فراہنگ ایران پشاور میں شب یلدا کی پر رونق تقریب کے شرکا ء نے میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا- یاد رہے کہ شب یلدا کا جشن اسلامی جمہوریہ ایران کی سر پرستی میں ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر ایرانی ہر سال تزک و احتشام سے مناتے ہیں۔ امسال بھی خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور میں شب یلدا جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈپٹی قونصل جنرل حسن معظمی، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی،پشاور پریس کلب کے صدر ارشد عزیز ملک، پشاور یونیورسٹی شعبہ فارسی کے چئیرمین یوسف حسین خوشی، خیبر یونین آف جرنلسٹ کے صدر کاشف الدین، سینیئرصحافی شمیم شاہد، پشاور کے مشہور منقبت و نوحہ خواں حامد علی قزلباش اور دیگر علمی شخصیات کے ساتھ ساتھ پشاور میں مقیم ایرانی شہریوں، فارسی زبان کے اساتید، پروفیسرز اور طلبا نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کی ابتدا قرآن کریم کی تلاوت اور منقبت خوانی سے ہوئی، جس نے حاضرین کے دلوں کو روحانی سکون بخشا۔ اس کے بعد حافظ شیرازی کے اشعار کی دلنشین قرائت کی گئی، جو حاضرین کے لیے ایک خاص کشش کا باعث بنی۔
شب یلدا کی روایت کے مطابق حاضرین نے حافظ کے مشہور فال سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے لیے فال نکالے، جس سے تقریب میں ایک دلچسپ اور خوشگوار ماحول پیدا ہوا۔ اس موقع پر خانہ فرہنگ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر حسین چاقمی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: شب یلدا ڈھائی سے تین ہزار سالہ پرانی ایرانی تہذیب کا حصہ ہے جس رات خاندانوں کے بزرگ بچوں کو قصے کہانیاں اور اپنے تجربات بیان کرتے ہیں۔ شب یلدا کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس نے اسلامی ثقافت کے صلہ رحمی کو زندہ رکھا ہوا ہے کہ اس رات رشتہ دار ایک دوسرے کے گھر جاتے ہیں اور آپس میں مل بیٹھ کر حافظ کے اشعار کو پڑھتے اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ انہوں نے جشن شب یلدا کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا: یہ جشن ، شب یلدا کی خوبصورت روایات کو زندہ رکھنے اور فارسی زبان و ادب کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم تھا اور خانہ فرہنگ ایران کی جانب سے ایسی تقریبات کے انعقاد کا مقصد ایرانی ثقافت کو اجاگر کرنا اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ ثقافتی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں.