خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کا اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں تین روزہ "کتاب نمائش"
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کا اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں تین روزہ "کتاب نمائش"
خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور میں جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام تین روزہ کتاب میلے میں شرکت کی۔ نمائش کے پہلے دن جماعت اسلامی کے صوبائی امیر اور سنیٹر جناب مشتاق احمد خان، پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر جناب محمد ادریس، خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان، پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فارسی کے چیئرمین جناب ڈاکٹر یوسف حسین خوشی اور جامعہ پشاور کے پروفیسرز ، اساتید اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔