خانہ فرہنگ ایران لاہور میں حاج قاسم سلیمانی کی یاد میں خصوصی تقریب
خانہ فرہنگ ایران لاہور میں شہید حاج قاسم سلیمانی کی یاد میں تقریب منعقد ہوئی اور شہید کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب کی صدرات قائم مقام ایرانی قونصل جنرل لاہور مرتضی فراتی اور ڈی جی خانہ فرہنگ ایران لاہور جعفر روناس نے کی۔ تقریب سے سعدیہ وسیم، مدثر اعظمی، توقیر کھرل، سمیرا بتول، اعتبار ساجد، نوید قمر بخاری اور پروفیسر علی مزمل نے خطاب کیا اور شہید قاسم سلیمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی صرف ایران کے نہیں عالم اسلام کے ہیرو ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران لاہور، جناب جعفر روناس کا کہنا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کا تعلق صرف ایران سے ہی نہیں بلکہ وہ عالم اسلام کے اہم فرزند تھے۔ عالم کفر کچھ عرصہ قبل ہمارے اس خطے کو غیر مستحکم کرنا چاہتا تھا لیکن قاسم سلیمانی اس کے ناپاک عزاہم کو ناکام بنا دیا، دشمن کامیاب ہوجاتا تو ہم تیسری عالمی جنگ کی طرف جا سکتے تھے۔ داعش کے منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے قاسم سلیمانی جس دلیری سے مقابلہ کیا۔ اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد کفر کیخلاف جدوجہد ختم نہیں ہوئی بلکہ اس میں اضافہ ہوا ہے۔ دعا ہے کہ ہم سب قاسم سلیمانی کی طرح کچھ کر سکیں اور اسلام کا نام روشن کرسکیں۔
قائم مقام کونسل جنرل ایران ، جناب مرتضی فراتی کا کہنا تھا کہ قاسم سلیمانی کی شخصیت سے متعلق بات کرنا ناممکن ہے، ایک فرد نہیں مکتب تھے، جن میں بہت سی خصوصیات تھیں۔ شہید اپنی حیات میں ایک آئینے کی طرح تھے، انہوں نے امام حسینؑ کی طرح اپنی جان دیدی، لیکن اپنا سر نہیں جھکایا۔ انہوں نے کہا کہ ایران ابھی تک اس لئے زندہ ہے کہ ہم دشمنوں سے بے خبر نہیں ہیں، شام اور عراق میں داعش کو شکست دینے میں قاسم سلیمان کا بڑا ہاتھ ہے، شہید کے مشن کو جاری رکھنے کیلئے امت مسلمہ کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔