فارابی انٹرنیشنل فیسٹیول

  • تقریب کا سٹیٹس : در حال برگزاری
  • تاریخ شروع : Apr 21 2022
  • تاریخ اختتام : Apr 30 2022
  • مقام : Tehran
فارابی انٹرنیشنل فیسٹیول

فارابی انٹرنیشنل فیسٹیول سماجی اور اسلامی علوم کے ماہرین کی شناخت اور قدردانی کے لیے ایک جامع کوشش ہے۔

فارابی انٹرنیشنل فیسٹیول

فارابی انٹرنیشنل فیسٹیول سماجی اور اسلامی علوم کے ماہرین کی شناخت اور قدردانی کے لیے ایک جامع کوشش ہے۔ یہ فیسٹیول، دوحصوں پر مشتمل ہے۔ ایک حصے میں "35 سال سے کم عمر کے نوجوانوں" اور دوسرے حصے میں "بزرگ افراد" کے منتخب آثار کو ان کے جغرافیائی علاقے اور ملکی و غیر ملکی سطح کے لحاظ سے جانچا جائے گا۔

داخلی و ملکی سطح کے آثار میں، موجودہ رہائشی اور ملازمتی ایڈریس کے قطع نظر، ایرانیوں کے ذریعہ تیار شدہ تحقیقات شامل ہونگیں۔ غیر ملکی سطح کے آثار کیلئے ضروری ہے کہ ان کے مصنفین ایرانی شہریت کے حامل نہ ہوں۔

فارابی انٹرنیشنل فیسٹیول کو معاصر اسلامی معاشرے کی ضروریات کے مطابق علم و دانش کی ترویج اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے جدوجہد میں معاون و مددگار سمجھا جاسکتا ہے۔

فیسٹیول کا موضوع سماجی اور اسلامی علوم کے شعبے میں تحقیقات کو سراہنا ہے۔ میلے میں ایسے آثار کو جائزہ کیلئے پیش کیا جاتا ہے جو "ریسرچ ورک" کی خصوصیت کے حامل ہوتے ہیں اگرچہ ان کی ترتیب اور شکل مختلف ہوسکتی ہے۔

اسلامی محققین اور مطالعات ایران کے ماہرین کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے تمام آثار جو کہ مارچ 2018 سے مارچ 2021 تک لکھے اور شائع کیے گئےہوں، جائزہ کے لیے www.farabiaward.ir/index.php?&slct_pg_id=10&sid=1&slc_lang=en پر رجسٹر کرائیں۔

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: