"ایرانی اور پشتو سنیما کے درمیان تعاون کے شعبوں کا جائزہ" کی عنوان سے کانفرنس کا انعقاد
پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے تعاون سے اور آل پاکستان بدرمنیر فیڈریشن، فارابی سینما فاؤنڈیشن، بیرون ملک ایرانی امور اور کلچرل کوآپریشن کےجنرل ڈائریکٹوریٹ کی شرکت سے پشتو فلم کے معروف اداکار کی 13 ویں برسی کے موقع پر"ایرانی اور پشتو سنیما کے درمیان تعاون کے شعبوں کا جائزہ" کی عنوان سے کانفرنس کا انعقاد خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران پشاور کے ڈائریکٹر جنرل جناب مہران اسکندریان، آل پاکستان بدرمنیر فیڈریشن کےصدر جناب شیریں زادہ بدر، پشتو سینما کی تاریخ کی کتاب کے مصنف، ہدایتکار اور اداکار حشمت جاوید، پشتو فلم کےمعروف پاکستانی ہدایت کار اور اداکار عجب گل ، پشتو فلم کے مشہور ہدایت کار اور اسکرین رائٹر حاجی اسلم خان، اور دیگر پاکستانی ٹیلی ویژن اور سینما کے ہدایتکار اور اداکار ، بشمول: شہناز خان، جاوید یوسفزئی، لال محمد خان، عبدالرحمن گل، عبدالمجید، طارق جمال، اویس شیرپاو، حضرت گل، شیرین زادہ، عقل منیر بدرمنیر کے فرزند کی موجودگی میں پشاور میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی مرکز کے امام خمینی ہال میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز کلام الٰہی سے چند آیات کی تلاوت اور نعت گوئی سے ہوا۔