مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجاناصر عباس نے خیبرپختونخوا کے علاقے کرم میں دونوں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد پر زور دیتے ہوئے ملک بھر میں جاری دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
سربراہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ نے پارا چنار کے راستوں کی بندش مذمت کرتے ہوئے انہیں کھلوانے کا مطالبہ کیا اور شہدا کے لواحقین سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔
پشاور میں ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا کہ فلسطینیوں کی شہادتیں عالم اسلام کی قیادت کے لیے تازیانہ ہیں۔
پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ میں صوبے بلوچستان کے نمائندوں اور پاکستان میں ایران کے سفیر کے مشترکہ اجلاس میں دونوں پڑوسی ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت میں درپیش مسائل و مشکلات پر تبادلہ خیال ہوا۔