ہمارے بارے میں
ثقافتی قونصلیٹ سفارت اسلامی جمهوریہ ایران اسلام آباد
ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد نے 1949 میں پہلے ثقافتی قونصلر کی کراچی (اس دور کے دارالحکومت) میں تعینات کے ساتھ اپنا کام شروع کیا اور سن 1960 میں دارالحکومت کا کراچی سے اسلام آباد منتقلی کے بعد، اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارت اور ثقافتی قونصلیٹ کو بھی اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ اس کے بعد سے اب تک ثقافتی قونصلیٹ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کا ثقافتی قونصلیٹ، اسلامی ثقافت و تعلقات کی تنظیم سے منسلک ہے، جو ایک ثقافتی ادارے کے طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے ثقافتی پروگراموں کی ہم آہنگی، نگرانی اور عمل درآمد کی ذمہ دار ہے۔
مقاصد
ثقافتی قونصلیٹ سفارت اسلامی جمهوریہ ایران اسلام آباد کا بنیادی مقصد باہمی ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔
- دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی، سائنسی، تعلیمی, مذہبی اور ہنری تعلقات کی توسیع
- پاکستان میں اسلامی اور ایرانی ثقافت و تہذیب کا تعارف
- دونوں ممالک کے درمیان اتحاد، دوستی اور بھائی چارے کو مضبوط بنانا
- دونوں ممالک کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تعلقات میں وسعت
- مشترکہ ثقافتی ورثے کی تقویت کے لیے فارسی زبان اور ادب کا فروغ
- دونوں ممالک کے سائنسی، ثقافتی اور ہنری شخصیات کا تعارف
- مختلف علمی شعبوں میں پروفیسروں اور طلباء کے تبادلے
- علمی، ادبی اور تعلیمی کتابوں اور میگزین کی اشاعت
- سیاحوں کو متوجہ کرنے کے لیے، دونوں ممالک کی پرکشش سیاحتی اور مقدس مقامات کا تعارف
- سائنسی، ثقافتی اور تعلیمی کانفرنسوں کا انعقاد
ای میل اڈریس: iran.council@gmail.com
فیسبک: https://www.facebook.com/Raiezani.islamabad
اینسٹاگرام: https://www.instagram.com/cultural.consulate.islamabad
رابطه : 0092512827937/38/39