Page Number :1
News
نگران حکومت کس حیثیت سے فلسطین کے اصولی موقف سے روگردانی کر رہی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مخصوص سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، این جی اوز اور لبرل دانشوروں کے ذریعے اس تاثر کو عام کیا جا رہا ہے کہ ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ اسرائیل کی غاصب ریاست کو تسلیم کرنا میں ہے۔
اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی حرکت کو پاکستانی قوم سختی سے دفن کر دے گی
سراج الحق کہا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے، اسلامی ممالک کی جانب سے اسے تسلیم کرنے سے تحریک آزادی فلسطین بری طرح متاثر ہو گی، اسلام آباد کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کسی بھی حرکت کو پاکستانی قوم سختی سے دفن کر دے گی۔
صدر سید ابراہیم رئیسی: ایران اور پاکستان کے اچھے روابط بین الاقوامی تغیرات سے متاثر نہیں ہوں گے۔
صدر ایران نے پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران اور پاکستان کے اچھے روابط بین الاقوامی تغیرات سے متاثر نہیں ہوں گے کہا ہے کہ ایران کے نقطہ نگاہ سے پاکستان کے ساتھ ہمسائگی تجارت کے فروغ اور سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے بہترین موقع ہے۔
مقابلہ آرائی کا راستہ اختیار کرو گے تو شکست ہوگی ، امریکا اور یورپ کو صدر ایران کا انتباہ
صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلیی کے سالانہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا بحران آفرینی کی پالیسی ترک کے صحیح راستے کا انتخاب کرے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار عدالتی کارروائی کی براہ راست نشریات
سپریم کورٹ میں جب فل کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت شروع کی تو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ پریکٹس انڈ پروسیجرایکٹ کے خلاف درخواستیں مسترد کرنے کی استدعا کی اور مؤقف اپنایا کہ پارلیمنٹ کے قانون کے خلاف درخواستیں نا قابل سماعت ہیں لہٰذا درخواستیں خارج کی جائیں۔
پاکستان ثقافت و آرٹ کے مختلف شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات میں استحکام کا خواہاں ہے
پاکستان کے وزیر ثقافت و قومی ورثہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے ملک کی تاریخی، مذہبی اور عوامی قربت کو باہمی تعلقات میں استحکام کا باعث قرار دیا اور ثقافت و آرٹ کے شعبے میں ایران و پاکستان کے تعلقات میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان میں غیراخلاقی کاموں میں ملوث سابق امریکی سفیر کو 3 سال قید کی سزا
امریکی اٹارنی آفس کے مطابق پاکستان میں بطورسفیر خدمات انجام دیتے ہوئے رچرڈ اولسن کو اخلاقیات سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر 3 برس قید اور 93 ہزار 4 سو ڈالر جرمانہ کی سزا سنادی گئی۔
دنیا میں بڑی تبدیلی آ رہی ہے، آج زیادہ تر میدانوں میں امریکا کی طاقت رو بہ زوال ہے
رہبر انقلاب اسلامی نے پیر گیارہ ستمبر کی صبح سیستان و بلوچستان اور جنوبی خراسان صوبوں کے ہزاروں لوگوں سے ملاقات کی۔
کراچی میں ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرمایہ کاری کمپنی کے نئے دفتر کا افتتاح
اسلام آباد (ارنا) پیئر کے نام سے موسوم پاک ایران مشترکہ سرمایہ کار کمپنی کے نئے دفتر کی افتتاحی تقریب میں ایران کی فارن انوسٹیمنٹ کمپنی کے سی ای او رضا بخشی آنی کے علاوہ کراچی میں ایران کے کونسلر جنرل حسین نوریان، پیئر کے سی ای او عباس دانشور حکیمی اور پاکستانی تاجروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔