News

پیارے پاکستانی بھائیو اور بہنوں کے نام اہم پیغام اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اپنی سات ہزار سالہ قدیم تہذیب اور بھرپور ثقافتی ورثے کے ساتھ امن، انصاف اور انسانی اقدار پر مبنی معاشرے کا پیغام دنیا کے سامنے پیش کیا ہے،لیکن آج اسکے خلاف جارحیت کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی گئی ہے۔

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم میں اپنی عزیز اور عظیم قوم کو سلام عرض کرتا ہوں۔ ان سرداروں اور عزیز دانشوروں کی شہادت جنہوں نے قربانی دی، یقینی طور پر سبھی کے لیے ایک بھاری غم ہے، اور ساتھ ہی کچھ عام شہریوں کی شہادت بھی۔ میں یہ شہادتیں ملتِ ایران اور ان کے اہلِ خانہ کو تبریک (مبارکباد) اور تسلیت (تعزیت) عرض کرتا ہوں۔ ان شاء اللہ، خداوندِ متعال ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کی پاکیزہ ارواح کو اپنی خاص رحمتوں سے نوازے۔

آج صبح اسلامی جمہوریہ ایران پر صیہونی غاصب ڈکٹیٹر کے وحشیانہ حملے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کا ایرانی عظیم قوم کے نام پیغام ۔ پیغام کا متن حسب ذیل ہے: بسم اللہ الرحمن الرحیم عظیم ملت ایران! صیہونی حکومت نے آج صبح اپنے پلید اور خون آلود ہاتھ سے ہمارے پیارے ملک میں ایک اور سنگین جرم انجام دیا اور اپنی پست فطرت کو رہائشی علاقوں پر حملہ کر کے ایک بار پھر بے نقاب کر دیا۔ یہ حکومت سخت ترین سزا کی منتظر رہے۔ ان شاء اللہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز کا طاقتور ہاتھ اسے ہرگز نہیں چھوڑے گا۔ دشمن کے حملے میں کئی عظیم کمانڈرز اور سائنسدان شہید ہو گئے ہیں۔ ان کے جانشین اور ساتھی ان شاء اللہ فوراً اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ صیہونی حکومت نے اس جرم کے ذریعے اپنے لیے ایک دردناک اور تلخ انجام کو دعوت دی ہے، اور یقیناً اس کا مزہ چکھے گی۔ سید علی خامنہ ای 13جون 2025ء