• Jun 4 2022 - 03:08
  • 209
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)
ایرانی تاریخ چودہ خرداد یعنی 4 جون دنیا کے ایک عظیم رہنما اور لیڈر سے جدائی کا دن ہے

آہ خمینیؒ بت شکن، 4 جون دنیا کے ایک عظیم رہنما سے جدائی کا دن

رہبر کبیر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی 33 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔

تینتیسویں برسی رحلت امام خمینیؒ
 
ایرانی تاریخ چودہ خرداد یعنی 4 جون دنیا کے ایک عظیم رہنما اور لیڈر سے جدائی کا دن ہے۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی 33 ویں برسی آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے سیاسی مکتب نے ایرانی قوم کو ظلم و استبداد کے مقابلے میں استقامت اور مظلوموں کی حمایت کرنے کا سبق سکھایا اور اسی استقامت و پامردی نے ایرانی قوم کو قومی عزت و وقار کی چوٹی پر پہنچایا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح نے اپنی مضبوط ایمانی قوت اور روح کی پاکیزگی سے اسلامی انقلاب کو کامیابی سے ہمکنار کیا اور اسے مضبوط و مستحکم بنایا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کے سیاسی مکتب نے ایرانی قوم کو سامراج کے مقابلے میں ڈٹ جانے اور مظلوموں کی حمایت کرنے کا درس دیا ہے۔
بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ کا ایک اہم کارنامہ انقلابی نظریات کی ترویج ہے۔ آپ نے مظلوموں کو ظلم سے نجات دلانے کے لئے ان کے اندر تسلط کے نظام کے مقابل ڈٹ جانے کی جرات پیدا کی۔
امام خمینی رح نے دھمکیوں سے نہ ڈرنے اور سامراجی طاقتوں کے مقابلے میں بیداری پیدا کرنے جیسے دو اہم اصولوں کی بنیاد پر ایران میں ایک عظیم انقلاب برپا کیا۔ آپ نے حریت پسند اقوام کو بھی انہی دو اصولوں کا درس دیا جس کی وجہ سے یہ اقوام بھی اپنی آزادی اور خود مختاری کے لئے اٹھ کھڑی ہوئیں۔
ایران میں اسلامی انقلاب جو حضرت امام خمینیؒ کی قیادت میں 11 فروری 1979ء کو کامیابی سے ہمکنار ہواتھا اسے 11 فروری 2022ء کو 43 سال پورے ہو گئے۔ جدید تاریخ میں اور بھی انقلاب آئے ہیں لیکن اس انقلاب کو دوسرے انقلابوں سے یقینی طور پر ماہیت اور مقابلے کے اعتبار سے خصوصیت اور انفرادیت حاصل ہے۔ یہ انقلاب امام خمینی (رح) کے بعد اس وقت تک 32 برس گزار چکا ہے اور ایرانی قوم اور دنیا کے حریت پسندوں کا کہنا ہے کہ راہ امام ادامہ دارد یعنی امام خمینی (رح) کا راستہ اور مشن جاری و ساری ہے۔
واضح رہے کہ آج ہفتہ چودہ خرداد 4 جون2022 کو اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کی 33 ویں برسی ہے۔ ہر سال اسی مناسبت سے ایران اور دنیا کے مختلف ممالک کے لاکھوں لوگ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے حرم مطہر میں حاضر ہو کر آپ کی شخصیت کو خراج عقیدپ پیش کرتے ہیں۔
پیشاور پاکستان

پیشاور پاکستان

تصاویر

تینتیسویں برسی رحلت امام خمینیؒ

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: