نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خانہ فرہنگ کوئٹہ کے ڈائریکٹر جنرل سید ابوالحسن میری نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما مشکور انور بلوچ بھی موجود تھے۔