بی این پی اور مذہبی رہنماؤں کا خطاب
شہید سید حسن نصراللہ کی برسی پر تقریب
کوئٹہ میں خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام شہید سید حسن نصراللہ کی برسی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی این پی اور مختلف مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے شہید کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور قومی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

کوئٹہ ۔ خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام شہید سید حسن نصراللہ کی برسی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، مولانا انوارالحق حقانی، قاری عبدالرحمٰن، علامہ ہاشم موسوی، ابو الحسن میری، ڈاکٹر عطاالرحمٰن، سردار عمران بنگزہی اور علامہ ولایت حسین جعفری نے خطاب کیا۔
بی این پی کوئٹہ کے صدر غلام نبی مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی قوموں کو ان کی قومی شناخت، بقا، حقِ حاکمیت، بنیادی حقوق اور آئینی اختیارات کے خلاف ظلم و ستم اور جبر کا سامنا ہوگا، وہاں وہ اپنی قومی وجود اور حقوق کے تحفظ کے لیے آواز بلند کریں گے کیونکہ ظلم ناقابلِ برداشت ہے۔
دیگر مقررین نے بھی شہید سید حسن نصراللہ کی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مظلوموں اور محکوموں کی آواز تھے، ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انصاف، مساوات اور قومی حقوق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
اپنا تبصرہ لکھیں.