خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والا کامیاب ایونٹ
وومن امپاورمنٹ ایکسپو 2025 ، خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ
وومن امپاورمنٹ ایکسپو 2025 خانہ فرہنگ ایران اور بلوچستان ریفارمز کے زیرِ اہتمام کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں، جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل تھے۔ دو روزہ ایکسپو میں خواتین انٹرپرینیورز نے اپنے ہنر اور کاروباری مصنوعات پیش کیں، کلچرل پروگرامز ہوئے اور شرکاء نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ یہ ایونٹ بلوچستان میں خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک تاریخی قدم ثابت ہوا۔

وومن امپاورمنٹ ایکسپو 2025
(خانہ فرہنگ ایران اور بلوچستان ریفارمز کے زیرِ اہتمام) افتتاحی دن – 13 ستمبر 2025: وومن امپاورمنٹ ایکسپو کی افتتاحی تقریب خانہ فرہنگ ایران، کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی تھیں۔ افتتاحی تقریب میں شریک معزز شخصیات میں شامل تھے: سابق وفاقی وزیر روشن خورشید بروچہ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر رقیہ سعید ہاشمی سابق رکن صوبائی اسمبلی زینت شاہوانی کمشنر ایف بی آر رحمت اللہ خان درانی شہید باز محمد کاکڑ فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر لال محمد کاکڑ کچلاک ویلفیئر سوسائٹی کے چیف ملک رشید کاکڑ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے ڈائریکٹر عبدالحق اچکزئی پاک ایران مشترکہ چیمبر کے نائب صدر ڈاکٹر فرحت حسین بلوچستان ریفارمز کے سی ای او محمد ارسلان فیاض قائم مقام ایرانی قونصل جنرل مہدی شائقی ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ابو الحسن میری اس کے علاوہ سول سوسائٹی، خواتین انٹرپرینیورز اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔اختتامی دن – 14 ستمبر 2025: ایکسپو کی اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل تھے۔ تقریب میں شریک اہم شخصیات: پارلیمانی سیکریٹری برائے فشریز میر برکت علی رند رکن صوبائی اسمبلی اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ سابق وفاقی وزیر رحمت اللہ کاکڑ ممتاز مذہبی اسکالر سردار اقبال خلجی ممتاز عالم دین قاری محمد حفیظ ایڈیشنل اٹارنی جنرل فرید ڈوگر خانہ فرہنگ کے نمائندے قدرت اللہ اور فیروزہ قزلباش بلوچستان ریفارمز کی مینجمنٹ ٹیم بھی دونوں دن متحرک رہی، جن میں شامل تھیں: فائزہ سکندر، فردوس، فاریہ بتول، فاریہ فاروق، پلوشہ حنیف، امبرین خان، ڈاکٹر آمنہ سومرو، ملیحہ بدر، بشریٰ میروانی، سعیدہ بانو خلجی، حمیدہ بانو، ناہید کریم، اقرا گوہر، حبیبہ شاہ، شہزادی فوزیہ کاسی جبکہ مرد ممبران میں شاہ محمد عمرانی اور عبدالرزاق سہیل شامل تھے۔ ایکسپو کی جھلکیاں: دونوں دن تقریباً 20 اسٹالز لگائے گئے جن میں خواتین نے اپنے ہنر اور کاروباری مصنوعات پیش کیں۔ اسٹالز پر عوام اور فیملیز کا دن بھر رش رہا۔ بلوچی اور پشتو کلچرل پروگرامز پیش کیے گئے جنہوں نے شرکاء کو محظوظ کیا۔ معزز مہمانوں نے خواتین کے ہنر اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا- وومن امپاورمنٹ ایکسپو 2025 ایک کامیاب اور تاریخی ایونٹ ثابت ہوا جس نے خواتین کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور بلوچستان میں خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کی نئی راہیں کھولیں۔
اپنا تبصرہ لکھیں.