• Dec 9 2025 - 10:30
  • 11
  • مطالعہ کی مدت : 1 minute(s)
کوئٹہ میں رہبر معظم کے افکار و نظریات پر خصوصی علمی سیشن

رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے افکار سے آگاہی کے عنوان پر دوسرا سیشن کوئٹہ میں منعقد

کوئٹہ میں خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام "رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے افکار و نظریات سے آگاہی" کے عنوان سے دوسرا خصوصی سیشن منعقد ہوا۔ اس علمی و ثقافتی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ مقررین نے رہبر معظم کے ثقافتی، انتظامی، سماجی، سیاسی اور ادبی افکار پر تفصیلی گفتگو کی۔ اختتام پر شرکاء اور اساتذہ کو باضابطہ اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔

خانۂ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران، کوئٹہ کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علمی و ثقافتی اداروں کے تعاون سے "رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کے افکار و نظریات سے آگاہی" کے عنوان سے دوسرا خصوصی سیشن منعقد کیا گیا۔ یہ تقریب آیت اللہ خامنہ ای ہال میں منعقد ہوئی، جس میں بلوچستان بھر سے تعلق رکھنے والے ممتاز شخصیات، طلباء و طالبات، وکلاء، جامعات کے اساتذہ، شیعہ و سنی علماء کرام اور ادبی حلقوں کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

سیشن کے دوران پاکستان کے مختلف شہروں سے آئے ہوئے مقررین نے رہبرِ معظم انقلاب اسلامی کے ثقافتی، انتظامی، سماجی، سیاسی اور ادبی افکار کے اہم پہلوؤں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے رہبر معظم کے فکری نظام کی جامع تشریح کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے نظریات عصرِ حاضر کے مختلف چیلنجز کے حل میں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر، کورس میں فعال شرکت کرنے والے شرکاء اور اساتذہ کرام کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے خانۂ فرہنگ کی جانب سے انہیں باضابطہ اسناد (سرٹیفکیٹس) پیش کیے گئے، جس پر حاضرین نے مسرت اور تشکر کا اظہار کیا۔

کویته پاکستان

کویته پاکستان

تصاویر

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: