اقبال ادبی میلہ 2025

  • تاریخ شروع : Nov 8 2025
  • تاریخ اختتام : Nov 8 2025
  • مقام : خانۂ فرہنگ ایران، شارعِ اقبال، کوئٹہ
اقبال ادبی میلہ 2025

ایک روزہ ادبی میلہ برائے فروغِ فکرِ اقبال، جس میں کتابیں، تقاریر، مناظرے اور شاعری شامل ہیں۔

اقبال ادبی میلہ 2025 ایک علمی و فکری تقریب ہے جو مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے افکار، فلسفہ اور ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔ اس میلے میں مختلف علمی و ادبی سرگرمیاں شامل ہوں گی، جن میں کتابوں کے اسٹالز، تقریری و مباحثی مقابلے، اور شاعری کی محفلیں شامل ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں فکری بیداری پیدا کرنا، مطالعہ و مکالمے کے رجحان کو فروغ دینا، اور ادب و فنونِ لطیفہ کے ذریعے اقبال کے پیغامِ خودی کو اجاگر کرنا ہے۔

یہ تقریب خانۂ فرہنگ ایران، کوئٹہ میں 8 نومبر 2025 کو صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک منعقد ہوگی۔ اس میں ادیب، طلبہ، اساتذہ، شعرا، اور ادب دوست حضرات کی شرکت متوقع ہے۔

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: