Page Number :1

Quetta News

شہید سید حسن نصراللہ کی برسی پر تقریب

کوئٹہ میں خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام شہید سید حسن نصراللہ کی برسی کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں بی این پی اور مختلف مذہبی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے شہید کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا اور قومی حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران سید ابوالحسن میری کی پشتون میوزیکل نائٹ میں شرکت

23 ستمبر 2025 کو نوری نصیرخان میں پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پشتون میوزیکل نائٹ منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران سید ابوالحسن میری بطور مہمانِ خاص شریک ہوئے، انہیں پشتون ثقافت کی علامت "لونگی" پہنائی گئی اور ان کی پشتو میں ریکارڈ شدہ کلپ بھی چلائی گئی۔ انہوں نے خطاب بھی کیا جبکہ پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت نوابزادہ میر زرین مگسی بھی موجود تھے۔

ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران کی پشتون کلچر ڈے میں شرکت

23 ستمبر 2025 کو پشتو اکیڈمی کوئٹہ میں پشتون کلچر ڈے کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران سید ابوالحسن میری نے تقریب میں شرکت کی اور پشتو زبان میں خطاب کیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل بھی شریک ہوئے۔

وومن امپاورمنٹ ایکسپو 2025 ، خانہ فرہنگ ایران کوئٹہ

وومن امپاورمنٹ ایکسپو 2025 خانہ فرہنگ ایران اور بلوچستان ریفارمز کے زیرِ اہتمام کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی اور دیگر اہم شخصیات شریک ہوئیں، جبکہ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل تھے۔ دو روزہ ایکسپو میں خواتین انٹرپرینیورز نے اپنے ہنر اور کاروباری مصنوعات پیش کیں، کلچرل پروگرامز ہوئے اور شرکاء نے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ یہ ایونٹ بلوچستان میں خواتین کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ایک تاریخی قدم ثابت ہوا۔

ڈی جی خانہ فرہنگ ایران سید ابوالحسن میری کی وویمن پیس جرگہ میں شرکت

20 اگست 2025 کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں خان بابا ورلڈ پیس جرگہ اور خان بابا بزنس سروسز کے زیر اہتمام وویمن پیس جرگہ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران، سید ابوالحسن میری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ایران و پاکستان کے ثقافتی و تاریخی تعلقات کا ذکر کیا اور خواتین کے معاشرتی و خاندانی کردار کی اہمیت پر زور دیا۔

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: