Page Number :2
Quetta News

مولائے کائنات حضرت امام علی علیہ السلام کی یوم ولادت کے موقع پر خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل حسن قرآت کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے مشہور و معروف قاری استاد سید صداقت حسین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ بلوچستان کے قراء کرام نے بھی اپنی خوبصورت تلاوت سے محفل کو نورانی کئے۔ محفل کے اختتام پر مولا علیؑ کی یوم ولادت پر کیک بھی کاٹا گیا۔