Peshawar News
حضرت امام موسی کاظم (ع) کا یوم شہادت
فرزند رسول حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام 20 ذی الحجه سن 128 ہجری قمری میں ابواء نامی گاؤں میں جو مکے اور مدینے کے درمیان واقع ہے, اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کی مدت امامت پینتیس برسوں پر مشتمل تھی۔ اس عرصے میں آپ نے تمام تر سختیوں اور مسلسل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بھی دین اسلام کو بہترین انداز میں لوگوں تک پہنچایا- علم و عبادت اور سخاوت و بردباری میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا اور آپ کی اسی مقبولیت سے خائف ہو کر عباسی خلیفہ ہارون رشید نے ظالم زندان بان سندی بن شاہک کے ذریعے 25 رجب المرجب سن 183 ہجری قمری میں ایک سازش کے تحت زہر دغہ دلوا کر انتہائی مظلومیت کے عالم میں, آپکو شہید کرادیا۔
ایران میں 5 اسفند یعنی 24 فروری کی تاریخ کو انجینئر ڈے کا نام دیا گیا ہے
ابوجعفرمحمد بن محمد بن حسن طوسی جوخواجه نصیرالدین طوسی کے نام سے مشہور ہیں اوراستادالبشر آپ کا لقب ہے۔ آپ دنیا کے مشہور ایرانی شاعر، ریاضیدان، منجم ،فقیہ،دانشور اور فلاسفر تھے۔
امیر المومنین حضرت علی ابن ابیطالب علیہ السلام کے یوم ولادتِ باسعادت کا جشن
ایران کے مقدس مقامات، شاہراہوں اور گلی کوچوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے اور لوگ مختلف انداز میں خوشیاں منا رہے ہیں۔ مشہد المقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے حرم مطہر، قم المقدسہ میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا، شیراز میں حضرت احمد بن موسیٰ علیہ السلام، رے میں حضرت عبد العظیم حسنی کے علیہ السلام کے حرم مطہر اور دیگر مقامات مقدسہ اور مساجد کو آراستہ کیا گیا ہے جبکہ شہروں اور قریوں پر جشن مولود کعبہ کی حکایت کرنے والی رنگ برنگی جھنڈیاں، برقی قمقمے، پوسٹر اور بینر بھی جلوہ نمائی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اسلامی انقلاب کی تینتالیسویں سالگرہ، جشن و تقریبات کا سلسلہ عروج پر
دنیا کے سبھی آزاد ضمیر اور حریت پسندوں کی ڈھارس اور مستکبرین عالم کی آنکھوں کا کانٹا بنا ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کا جشن ایران اور دنیا کے دیگر ممالک منجلہ ہندوستان پاکستان میں تمام تر شان و شوکت کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ جشن آزادی کی خصوصی تقریبات کا سلسلہ گزشتہ شب سے ہی اپنے عروج کو پہونچ گیا جس کے تحت ملک کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں میں بڑے زور و شور سے جشن منایا گیا، آتش بازی اور نوربارانی کا خاص اہتمام ہوا اور اسلامی اقدار پر استوار انقلاب کی نعمت پر بطور شکرانہ پورے ملک نے ٹھیک نو بچے صدائے اللہ اکبر بلند کی۔