پاکستان کے وزیر اعظم میاں شہباز شریف پیر کے روز اسلام آباد میں واقع اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے پہنچے۔ سفیر سے ملاقات کی، شہید صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ ڈاکٹر حسین امیرعبداللہیان اور ان کے ہمراہ وفد کی تعزیت اور تسلیت پیش کی اور وزیٹر بک میں تعزیتی کلمات تحریر کئے۔