• Mar 13 2025 - 08:25
  • 53
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

پاکستان کی فن معماری کی ماہر خاتون نے غزہ کی حمایت میں اسرائیلی انعام مسترد کردیا

تہران - پاکستان کی ممتاز خاتون ماہر فن معماری، یاسمین لاری نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر بطور احتجاج اسرائیلی انعام لینے سے انکار کردیا

 ارنا کے مطابق  پاکستان کے علاقے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والی 84 سالہ فن معماری کی ماہر خاتون یاسمین نے غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں  فلسطینی عوام کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے، اسرائیلی انعام لینے سے انکار کردیا ہے۔

 محترمہ یاسمین فن معماری میں اپنی بیش بہا خدمات پر متعدد بین الاقوامی انعامات حاصل کرچکی ہیں۔

پاکستان کی ممتاز ماہر فن معماری محترمہ یاسمین نے 1979 میں پاکستان  میں ادارہ ثقافتی میراث کی بنیاد رکھی جس کے تحت انھوں نے پائیدار پناہ گاہیں تعمیر کیں اور ایسے چولہے بنائے جن سے آلودگی نہیں پھیلتی ۔ اس طرح انھوں نے ماحولیات کے تحفظ میں مدد کی۔

 پاکستان کی اس ممتاز ماہر فن معماری کو 2023 میں انسان دوستانہ امداد پر برطانیہ کا  پر وقار شاہی ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: