News

اسلام آباد - جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے عالمی یوم قدس کے قیام کے سلسلے میں امام خمینی (رح) کے تاریخی اقدام کو اسلام کے جسم میں نئی جان ڈالنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے تاکید کی کہ یوم قدس پر فلسطینیوں کی آزادی کا دفاع کرنے والوں کا اتحاد صیہونی حکومت سمیت ہمارے دشمنوں کی سازشوں کے خلاف مشترکہ محاذ کا مظہر ہے۔

اسلام آباد- پاکستان کے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے عالمی یوم قدس کے موقع پر اپنے پیغامات میں فلسطینی کاز کے ساتھ تجدید عہد کیا اور صیہونی حکومت کے غاصبانہ قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا: عالمی یوم قدس ایک غاصب حکومت کے پنجوں سے فلسطینیوں کی نجات اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے مسلمانوں کی متحدہ آواز کا دن ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے منگل 26 مارچ 2024 کو تحریک حماس کے پولت بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے ہمراہ آئے وفد سے ملاقات میں فلسطین کی مزاحمتی فورسز نیز غزہ کے عوام کی مثالی ثابت قدمی کی قدردانی کی۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم اور درندگی پر جو مغرب کی بھرپور حمایت سے انجام پا رہی ہے غزہ کے عوام کا تاریخی صبر بڑی عظیم حقیقت ہے جس نے اسلام کا وقار بڑھایا اور مسئلہ فلسطین کو دشمن کی تمام کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے دنیا کے سب سے اہم مسئلے کی حیثیت دلا دی۔