• Mar 11 2025 - 07:13
  • 27
  • مطالعہ کی مدت : Less than one minute

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل: نیتن یاہو کے گھر تک حزب اللہ کے ڈرون کی رسائی مزاحمتی طاقت کا مظاہرہ ہے

تہران - لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے ایک بیان میں تاکید کی کہ حزب اللہ طاقتور، مضبوط اور بے شمار صلاحیتوں کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتن یاہو کے گھر حزب اللہ کے ڈرون کی رسائی اسی طاقت کا اظہار تھا۔

شیخ نعیم قاسم نے المنار نیٹ ورک کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ جنگ بندی کے قیام کے وقت بھی حزب اللہ کی صلاحیتیں بھرپور تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مزاحمت ایک نظریہ ہے جو دل و جان میں سما چکا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے بتایا کہ حزب اللہ کا دائرہ وسیع ہے اور ہمارے پاس بہترین اور اعلیٰ صلاحیتیں اور بہت سے قائدین ہیں اور ہم دشمن کی جارحیت کے 10 دن کے اندر اندر بحال ہوگئے تھے۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کی نیتن یاہو کے گھر تک رسائی (ڈرون بھیجنا) مزاحمتی طاقت کا مظہر ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے معاہدہ کیا اور جنگ بندی قبول کرلی، مگر ابھی تک 100,000 سے زیادہ غاصب صیہونی آباد کار شمالی فلسطین کی بستیوں میں واپس نہیں آئے۔

صیہونی حکومت کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں کی وضاحت کرتے ہوئے حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم جس جگہ چاہتے میزائل داغ سکتے تھے، لیکن ہم نے صرف فوجی اہداف پر حملے کیے۔

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: