Page Number :22

News

پاکستان: ہندوستان کے ساتھ فوجی کشیدگی میں ہونے والے جانی نقصان کے سرکاری اعداد و شمار

اسلام آباد - پاکستانی فوج نے آج بروز منگل کہا ہے کہ رات کے وقت پاکستان کے کئی علاقوں پر ہندوستانی میزائل حملوں میں 40 شہری جاںبحق ہوئے تھے۔ پاکستان کی جانب سے ان حملوں کا ’’آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے نام سے جواب دینے کے بعد پاکستانی سکیورٹی فورسز کے 11 اہلکار جاںبحق اور 78 دیگر زخمی ہوئے۔

ہندوستان اور پاکستان کو علاقائی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، ایران

پاک ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ نے تہران میں پاکستانی سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا۔

ایران کے سپریم لیڈر: مسلمان مسئلہ فلسطین کو فراموش نہ ہونے دیں

تہران - رہبر انقلاب اسلامی نے تاکید کی ہے کہ آج دنیا میں قوموں کے خلاف جو متعصبانہ اقدامات استعمال ہو رہے ہیں وہ دراصل فلسطین سے متعلق مسائل سے توجہ ہٹانے اور انہیں کم رنگ کرنے کی کوشش ہیں لہذا مسلم ممالک اس کو سمجھیں اور اس بات کی اجازت نہ دیں۔

ہندوستان پر جوابی حملہ، دفاع کے اصول کے تحت تھا: پاکستان

تہران - پاکستان کی وزارت خارجہ نے جنگ بندی کے بارے میں کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی ہندوستان کے فوجی اقدامات کے ردعمل میں اور دفاعی اصول کے تحت انجام پائی۔

ہندوستان اور پاکستان کے مابین فائربندی کا خیرمقدم کرتے ہیں: ترجمان وزارت خارجہ

تہران - ترجمان وزارت خارجہ نے ہندوستان اور پاکستان کے مابین فائربندی کا خیرمقدم کیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق

پاکستان اور بھارت کے درمیان 12 مئی کی دوپہر تک جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، دوست ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو بھارت کی طرف سے کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی کی خواہش کے پیغامات پہنچائے۔

کم از کم 5 بھارتی جنگی طیارے تباہ اور متعدد فوجی گرفتار کئے، پاکستان کا دعوی

پاکستانی حکام نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے کم از کم پانچ کو مار گرانے جبکہ متعدد بھارتی فوجیوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔

ایران اور پاکستان کے درمیان سیاحتی معاہدے پر اتفاق

تہران – اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاحت، ثقافتی میراث اور دستکاری صنعت کے وزیر نے قومی و ثقافتی میراث کے امور میں پاکستان کے وزیر اعظم کے معاون خصوصی سے ملاقات میں باہمی اسٹریٹیجک تعاون میں توسیع پر زور دیتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان پانچ سالہ نقشہ راہ کی تدوین کی تجویز پیش کی۔

ہندوستان کے میزائلی حملے میں 26 ہلاک، 46 زخمی

اسلام آباد - پاکستان کی فوج کے ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ہندوستان نے گزشتہ رات پاکستان کے 6 علاقوں پر میزائل مارا ہے جس میں ان کے مطابق، 26 عام شہری ہلاک اور کم از کم 46 زخمی ہوئے ہیں۔

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: