اسلام آباد - لبنان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستان نے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے قتل کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل کے بے لگام حملے خطے میں اس کی بڑھتی ہوئی مہم جوئی اور امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں۔