News

قم - مرجع تقلید آیت اللہ حسین نوری ہمدانی نے پاکستان کے شہر پاراچنار میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتی حکام اس مسئلے کی پیروی کریں تاکہ حکومت پاکستان انتہا پسند سلفیوں کی جانب سے اہل بیت (ع) کے پیروکاروں کے حقوق پائمال کرنے کی روک تھام کرے۔

حماس کے پولیت بیورو کے سربراہ عظیم مجاہد جناب اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای نے ایک پیغام میں عالم اسلام، مزاحمتی محاذ اور فلسطین کی سرفراز قوم کو اس شجاع لیڈر اور نمایاں مجاہد کی شہادت کی تعزیت پیش کی ہے اور زور دے کر کہا ہے کہ مجرم اور دہشت گرد صیہونی حکومت نے اس اقدام کے ذریعے اپنے لیے سخت سزا کی راہ ہموار کر لی اور ہم ان کے خون کے انتقام کو، جو اسلامی جمہوریہ ایران میں شہید ہوئے، اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے اس تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے: