• Jun 15 2025 - 02:43
  • 16
  • مطالعہ کی مدت : 2 minute(s)

پیارے پاکستانی بھائیو اور بہنوں کے نام اہم پیغام

پیارے پاکستانی بھائیو اور بہنوں کے نام اہم پیغام اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اپنی سات ہزار سالہ قدیم تہذیب اور بھرپور ثقافتی ورثے کے ساتھ امن، انصاف اور انسانی اقدار پر مبنی معاشرے کا پیغام دنیا کے سامنے پیش کیا ہے،لیکن آج اسکے خلاف جارحیت کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی گئی ہے۔

پیارے پاکستانی بھائیو اور بہنوں کے نام اہم پیغام

پیارے پاکستانی بھائیو اور بہنوں کے نام اہم پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ اپنی سات ہزار سالہ قدیم تہذیب اور بھرپور ثقافتی ورثے کے ساتھ امن، انصاف اور انسانی اقدار پر مبنی معاشرے کا پیغام دنیا کے سامنے پیش کیا ہے،لیکن آج اسکے خلاف جارحیت کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی گئی ہے۔

سفاک اسرائیلی غاصب حکومت کی جانب سے ایران کے رہائشی علاقوں اور معصوم شہریوں پر حالیہ حملے، نہ صرف اقوام متحدہ کے چارٹر، انسانی حقوق کے عالمی اعلامیہ اور جنیوا کنونشنز کی کھلی خلاف ورزی ہے، بلکہ اس سے بین الاقوامی نظام کی اخلاقی اور قانونی بنیادوں پر بھی گہرا منفی اثر پڑا ہے اور ان قوانین کو بھی پامال کیا گیا ہے۔

ایران کی وسیع سرزمین، حافظ، سعدی، فردوسی اور مولانا روم کی جائے پیدائش ایک ایسی تہذیب کا گہوارہ ہے جس نے ہمیشہ انسانیت اور انسانی وقار کے باہمی احترام پر زور دیا ہے، ایران کی ہزاروں سال کی تاریخ میں اس ملک نے بہت سے اتار چڑھاؤ دیکھے، لیکن اس کے باوجود اس نے کھبی بھی عدل و انصاف اور پرامن بقائے باہمی پر مبنی اپنے بنیادی اصولوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا۔

ایران کی عظیم قوم جس نے اپنی پوری تاریخ میں مختلف قوموں اور مذاہب کی میزبانی کی ہے اور ہمیشہ رواداری کی ثقافت کو پروان چڑھایا ہے، آج اسکے خلاف تمام اخلاقی اور قانونی حدیں پار کرتے ہوئے انسانی عزت و وقار کو پامال بھی کر دیا گیا ہے۔

یہاں تک کے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر ایرانی سائنسی و علمی مراکز کو نشانہ بنانے والے یہ مذموم اقدامات نہ صرف انسانیت کے خلاف جرم ہیں، بلکہ بین الاقوامی اخلاقیات کے خاتمے کی علامت اور انسانی اقدار کی صریح بے توقیری بھی ہیں، یہ جارحیت کرنے کی ایک طویل عرصہ سے پلینگ کی جارہی تھی۔

کبھی رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، تو کبھی معصوم بچے اور خواتین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، درحقیقت بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے تمام انسانی اصول پامال ہو چکے ہیں اور دنیا اندھیروں اور بربریت کے دور کی طرف بڑھ رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران جو ہمیشہ تنازعات کے پرامن حل، ملکوں کی اپنی قومی خودمختاری کے احترام، دوسروں کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور تعمیری سفارت کاری کا حامی رہا ہے، اس صریح جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے اور عالمی نظام اور تمام آزادی پسند ممالک، بین الاقوامی تنظیموں اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ان جرائم کے خلاف خاموشی اختیار نہ کریں اور انسانی حقوق کے اداروں پر اس ظلم کو عیاں کریں۔ اس انسانی المیے کو جاری رکھنے سے روکنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ایران ہمیشہ سے دنیا کے مظلوموں کی حمایت میں پیش پیش رہا ہے اور ظلم و استکبار کے خلاف کھڑا رہا ہے اور مستکبرین کے مقابل مستضعفین کی حمایت اسلامی اور انسانی تعلیمات کی بنیاد پر کرتا رہا ہے اور رہے گا۔

ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پورے پاکستان کی عوام،  حکومت اور قریبی دوستوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جو ان دنوں ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  ثقافتی قونصلیٹ اسلامی جمہوریہ ایران اسلام آباد

اسلام آباد پاکستان

اسلام آباد پاکستان

اپنا تبصرہ لکھیں.

فونٹ سائز کی تبدیلی:

:

:

: