کرمانشاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز
صوبہ کرمانشاہ ایران کے صرف 1.5% رقبے پر واقع ہے، تاہم اس کی تاریخی اور جغرافیائی اہمیت بہت زیادہ ہے۔ کرمانشاہ شہر، ایران کے ایک میٹروپولیٹین شہر کے طور پر قائم ہے، جو تعلیم کے میدان میں اچھی سہولیات کا حامل ہے، اور کرمانشاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز صحت اور علاج کے میدان میں اس شہر کا اہم ترین اعلیٰ تعلیمی مرکز ہے۔
کرمانشاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تاریخ
کرمان شاہ سکول آف نرسنگ 1968ء میں قائم ہوا۔ سات سال کے بعد یہی ادارہ ایران کے مغربی علاقوں کے لوگوں کی خدمت کے لیے ایک میڈیکل کالج بن گیا۔ پھر اسلامی انقلاب (1979ء) کی کامیابی کے بعد یہ ادارہ مزید تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور بالآخر 1985ء میں میڈیکل سائنس کی یونیورسٹیوں کو ایران کی دوسری یونیورسٹیوں سے الگ کر نے کے قانون کی منظوری کے ساتھ ہی اسے "یونیورسٹی" کا درجہ دے دیا گیا۔ اس یونیورسٹی کے موجودہ ڈھانچے میں، سات شعبہ ہائے معاونت، کرمانشاہ میں سات طبی تربیتی مراکز اور صوبے کے شہروں میں 10 ہسپتال اور صحت کی دیکھ بھال کے نیٹ ورک موجود ہیں۔ اس یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران کی تعداد تقریباً 500 افراد پر مشتمل ہے ،جبکہ اس کے طلبہ کی تعداد بھی 14ہزار سے زیادہ ہے۔ اس یونیورسٹی کے تعلیمی کورس آٹھ فیکلٹیز کی شکل میں پیش کیے جاتے ہیں:
- فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز۔
- فیکلٹی آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری۔
- فیکلٹی آف میڈیکل سائنسز۔
- فیکلٹی آف پیرا میڈیکل سائنسز۔
- فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارما سوٹیکل سائنسز۔
- فیکلٹی آف ڈینٹل سائنسز۔
- فیکلٹی آف نیوٹریشن سائنسز اینڈ فوڈ انڈسٹری سائنسز ۔
- فیکلٹی آف ریهبلیٹیشن سائنسز۔
اسی طرح سنقر کالج آف نرسنگ اور ایران کے شہر اسلام آباد کا "ہیلتھ ایجوکیشن کمپلیکس" کرمان شاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے سیٹلائٹ یونٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ہیلتھ ٹیکنالوجی اس پارک یونیورسٹی کے ذیلی مراکز میں سے ایک ہے، جس کا مقصد چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں، صنعتی تحقیق اور ترقی کے یونٹوں اور تحقیقی اداروں کی مدد کرنا اور دیگر صحت پر مبنی تعلیمی اور تحقیقی مرکز کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ ایلام یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اور کردستان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اس ٹیکنالوجی پارک کے انتظامی میں امور میں تعاون کرنے والے اداروں میں شامل ہیں۔ دو تحقیقی ادارے " بہبود صحت" اور "ہیلتھ ٹیکنالوجی" 16 تحقیقی مراکز کے ساتھ ساتھ کرمانشاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے شعبہ ریسرچ کے طور پر کام کرتے ہیں۔ اسی طرح اس یونیورسٹی کی نگرانی میں تین ہسپتالوں میں تین کلینیکل ریسرچ ڈویلپمنٹ یونٹس قائم کیے گئے ہیں۔ جہاں ایک مرکز بھی قائم ہے جسے "انٹر ڈسپلنری اسٹڈیز آف اسلامک ایجوکیشن اینڈ ہیلتھ سائنسز" کہا جاتا ہے۔ انگریزی زبان میں چھ بین الاقوامی اشاعتیں کرمانشاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے مختلف شعبوں کے محققین کے تازہ ترین ریسرچ نتائج شائع کرتی ہیں۔
کرمانشاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا بین الاقوامی معیار اور سرگرمیاں۔
کئی سالوں سے کرمانشاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کو طب اور صحت کے شعبوں میں ایران کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ 2021ء میں شائع ہونے والی آئی، ایس ،سی (ISC) درجہ بندی رپورٹ میں، اس یونیورسٹی نے طب اور صحت کے سائنسی میدان میں 600 میں سے 501 تک رینکنگ حاصل کی اورایرانی یونیورسٹیوں میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اسی طرح 2023ء کی شنگھائی رینکنگ رپورٹ میں بھی اس یونیورسٹی کو صحت عامہ کے شعبے میں ایران کی بہترین یونیورسٹی اور طبی ادویات کے شعبے میں ایران کی دوسری بہترین یونیورسٹی قرار دیا گیا۔ جبکہ دونوں شعبوں میں، کرمان شاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 300 میں سے 201 ویں نمبر پر ہے۔ کرمانشاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز نے 11 غیر ملکی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ یونیورسٹی کا بین الاقوامی امور کا انتظام، جو غیر ملکی تحقیقی اداروں اور یونیورسٹیوں کے ساتھ علمی، سائنسی اور تحقیقی تعاون کے معاہدوں کو انجام دینے کے علاوہ، غیر ملکی طلباء کو راغب کرنے سے متعلق سرگرمیوں کے لیے بھی ذمہ دار ہے، ہر سال اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمندوں کو مدعو کرنے کے لیے ایک اشتہار شائع کرتا ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 2023ء میں کرمانشاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں 600 سے زائد غیر ایرانی طلباء زیر تعلیم ہیں۔ بین الاقوامی طلباء کی مدد کے لیے، یہ یونیورسٹی انہیں قونصلر اور رہائش کی سہولیات فراہم کرنے جیسی خدمات فراہم کرتی ہے۔
نام | کرمانشاہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز |
ملک | ایران |
عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی | 201 |
قسم | حکومتی |
طلباء کی کل تعداد | 6200 |
غیر ملکی طلباء کی تعداد | 600 |
رابطہ | 08338358943 |
ویب سایٹ | https://www.kums.ac.ir/ |