اصفہان یونیورسٹی
اصفہان یونیورسٹی، ایران کی پہلی مرکزی یونیورسٹی کے طور پر، اصفہان کی دو بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے اور ملک کے وسطی علاقے کی سب سے بڑی یونیورسٹی ہے۔ اور ملک کی ٹاپ 10 یونیورسٹیوں میں سے ہے۔ تقریباً 2300 ایکڑ کے رقبے پر مشتمل یہ یونیورسٹی ایران کی سب سے بڑی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ اس یونیورسٹی میں 9 سائنسی قطبیں، 5 تحقیقی ادارے اور 15 فیکلٹیاں موجود ہیں۔
- یونیورسٹی فیکلٹیز
- ادب اور انسانیت کی فیکلٹی
- اہل البیت فیکلٹی آف تھیالوجی اینڈ نالج
- فیکلٹی آف سپورٹس سائنسز
- غیر ملکی زبانوں کا کلیہ
- کیمسٹری فیکلٹی
- شعبہ ارضیات
- فیکلٹی آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز اینڈ اکنامکس
- تعلیم اور نفسیات کی فیکلٹی
- فیکلٹی آف جیوگرافیکل سائنسز اینڈ پلاننگ
- سکول آف سول انجینئرنگ اینڈ ٹرانسپورٹیشن
- انجینئرنگ کی فیکلٹی
- سکول آف کمپیوٹر انجینئرنگ
- حیاتیاتی علوم اور ٹیکنالوجیز کی فیکلٹی
- سکول آف ریاضی اور شماریات
- سکول آف فزکس
- تحقیقی مراکز:
- پروسیسنگ اور ذہینی نظام کا ریسرچ سینٹر
- صنعتی اور تنظیمی نفسیاتی تحقیقی مرکز
- قدرتی اور بایو فارماسیوٹیکل مصنوعات کے لیے تحقیقی مرکز
- میڈیا کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ریسرچ سینٹر
- پروسیس انجینئرنگ ریسرچ سینٹر
- علاء ریسرچ سینٹر
ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ سینٹر (CWUR) کی 2022-2021 کی تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق، اصفہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی گذشتہ سال کے مقابلے میں دنیا کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں 694 ویں نمبر پر ہے۔ اسے ملک کی صنعتی یونیورسٹیوں میں پانچویں اعلیٰ یونیورسٹی کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے۔
نام | اصفہان یونیورسٹی |
ملک | ایران |
عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی | 694 |
قسم | حکومتی |
ویب سایٹ | https://ui.ac.ir/EN |
اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز
سنہ 1946ءاصفہان میں صحت کے اعلیٰ تربیتی مرکز کے قیام کا وقت تھا۔ جو تربیتی مرکز بعد میں اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے قیام کی بنیاد بنا۔ یہ یونیورسٹی اس وقت اصفہان شہر میں طب اور صحت کی سرگرمیوں کا بنیادی بوجھ اٹھاتی ہے۔ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس یونیورسٹی اور اس کے زیر نگرانی قائم یونٹس کی خدمات سے تقریباً سنتالیس لاکھ افراد مستفید ہوتے ہیں۔
اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی تاریخ
اصفہان کے محلہ احمد آباد میں ایک چھوٹے سے گھر میں صحت کا اعلیٰ تربیتی مرکز قائم کیا گیا۔ کچھ ہی عرصہ بعد اس مرکز کو مشہور سعدی ہائی سکول میں منتقل کر دیا گیا تاکہ ہائی سکول کی سہولیات اور کلاس رومز کو طلباء کی میڈیکل تعلیم کے لیے بھی استعمال کیا جا سکے، جسکے چار سال بعد، 1950ء میں، "میڈیکل کالج" نے اس ہیلتھ تربیتی مرکز کے ساتھ کام کرنا شروع کر دیا اور میڈیکل ڈاکٹر ڈپلومہ پر مبنی چھ سالہ کورس کے اجراء کیلئے ان او سی لینے میں کامیاب ہوگیا۔ کچھ عرصہ بعد یہ اعلیٰ ہیلتھ تربیتی مرکز میڈیکل کالج میں ضم کر دیا گیا اور اس کے فیکلٹی ممبران بھی میڈیکل کالج کے طلباء کو پڑھانے میں مصروف ہو گئے۔ کچھ عرصہ بعد، 1955ء میں اس کمپلیکس میں فیکلٹی آف فارمیسی بھی قائم کی گئی، لیکن دو سال بعد اس نے ایک مستقل کالج کے طور پر اپنا کام جاری رکھا۔ تین سال بعد ان دونوں کالجوں نے نئے قائم ہونے والے کالج آف لٹریچر کے ساتھ مل کر ’’اصفہان یونیورسٹی‘‘ قائم کی۔ تین نئے تعلیمی عنوانات (فارماسیوٹیکل سائنسز، ایجوکیشنل سائنسز اور نرسنگ) کے اضافے اور ثریا اور خورشید میڈیکل سینٹرز کے قیام کے ساتھ ساتھ ایک خصوصی یونیورسٹی کلینک کا قیام، جو 1968ء میں ہوا، سے یونیورسٹی کی ترقی میں تیزی آئی۔ کچھ ہی عرصہ بعد، مائیکرو بایولوجی، پیراسیٹولوجی اور طبی تشخیص اور فیکلٹی آف ڈینٹسٹری کو اس یونیورسٹی کے ڈھانچے میں شامل کیا گیا اور آخر کار 1985ء میں میڈیکل سائنسز یونیورسٹیوں کو عام یونیورسٹیوں سے الگ کرنے کے قانون کی منظوری کے ساتھ ہی، اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز مستقل طور پر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے میں کامیاب ہوگئی۔
اصفہان یونیورسٹی کی تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیاں
اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں 10,000 سے زیادہ طلباء، 1,000 فیکلٹی ممبران اور 10 فیکلٹیاں ہیں:
- فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز۔
- فیکلٹی آف نرسنگ اینڈ مڈوائفری۔
- فیکلٹی آف میڈیکل سائنسز۔
- فیکلٹی آف پیرا میڈیکل سائنسز۔
- فیکلٹی آف نیوٹریشن اینڈ فوڈ سائنسز۔
- فیکلٹی آف فارمیسی اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز۔
- فیکلٹی آف ڈینٹل سائنسز ۔
- فیکلٹی آف ریحبلیٹیشن سائنسز۔
- فیکلٹی آف نیو میڈیکل سائنسز ٹیکنالوجیز ۔
- فیکلٹی آف مینجمنٹ اینڈ میڈیکل انفارمیشن سائنسز۔
اس کے علاوہ، اعلیٰ ہیلتھ ایجوکیشن کمپلیکس، جو خمینی شہر میں واقع ہے،وہ بھی اس یونیورسٹی کی ہی نگرانی میں چل رہا ہے۔ چنانچہ اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کی نگرانی میں 39 تعلیمی، طبی مراکز اور ہسپتال نیز 46 تحقیقی مراکز بھی کام کر رہے ہیں۔ اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز میں "ڈینٹل سائنسز"، "پرائمری پریوینشن آف نان کمیونیکیبل ڈیزیز" اور "کارڈیالوجی" کے تین تحقیقی ادارے بھی اپنے مخصوص شعبوں میں تحقیقات انجام دیتے ہیں۔ اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے 18 سائنسی جرائد (سات عنوانات فارسی میں اور 11 عنوانات انگریزی میں) اس یونیورسٹی کے محققین کی صحت اور علاج کے شعبوں میں تحقیقی فعالیات کے نتائج نیز دیگر محققین کی تحقیقات کے نتائج بھی شائع کرتے ہیں۔
اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کا بین الاقوامی معیار اور سرگرمیاں
2023ء میں شائع ہونے والی ٹائمز انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق، اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کو 2022ء کے مقابلے میں ایک قدم کے اپ گریڈ کے ساتھ ایران کی میڈیکل سائنسز کی یونیورسٹیوں میں دوسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔ یہ یونیورسٹی 2023ء میں شنگھائی رینکنگ سسٹم رپورٹ میں بھی نرسنگ کے شعبے میں 300 میں سے 201 کے رینک کے ساتھ ایران کی بہترین یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔ جبکہ آئی، ایس، سی (ISC) درجہ بندی کے نظام کی 2021ء کی رپورٹ میں بھی اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز 600 میں سے 501 کے رینک کے ساتھ ایران کی سرفہرست یونیورسٹیوں میں سے ایک تھی۔ اس یونیورسٹی نے جرمنی، جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریا کے کچھ تعلیمی اور تحقیقی مراکز کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں اور تحقیقی میدان میں انکے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ یونیورسٹی ہذا وقتاً فوقتاً غیر ملکی مدعو اساتذہ اور محققین کی موجودگی میں مشترکہ میٹنگز، کانفرانسز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کرتی ہے۔ 2023ء میں اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کی تعداد 400 بتائی گئی ہے۔ ہر سال، اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز اپنی تعلیمی اور تحقیقی صلاحیت اور سہولیات کی بنیاد پر اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے محدود تعداد میں غیر ایرانی درخواست دہندگان کو داخلوں کے لیے اشتہار شائع کرتی ہے۔
نام | اصفہان یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز |
ملک | ایران |
عالمی یونیورسٹی کی درجہ بندی | 201 |
قسم | حکومتی |
طلباء کی کل تعداد | 10000 |
غیر ملکی طلباء کی تعداد | 400 |
رابطہ | 03136680048 |
ویب سایٹ | https://mui.ac.ir/fa |